Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
65 - 603
 ٭…استفسار: بخل کیا ہے؟
 ٭…عرض:جو پاس موجود ہو اسے با عث عزت سمجھنا اور جسے خرچ کردیا اسے ضائع خیال کرنا۔
 ٭…استفسار: بھائی چارہ کیا ہے؟
 ٭…عرض: خوشحالی اور مصیبت وپریشانی میں غمگساری کرنا۔
 ٭…استفسار: بزدلی کیا ہے؟
 ٭…عرض: دوست پر جرأت مندی کا مظاہرہ کرنا اور دشمن سے بھاگنا۔
 ٭…استفسار: غنیمت کیا ہے؟
 ٭…عرض: تقویٰ وپرہیزگاری میں رغبت رکھنا اور دنیا سے بے رغبتی اختیار کرنا ہی خوش گوار غنیمت ہے۔
٭…استفسار: حلم (بر دباری) کیا ہے؟
 ٭…عرض: غصہ پی جانا اور نفس کو قابو میں رکھنا۔
٭…استفسار: تونگری کیا ہے؟
٭…عرض: اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے جو مقدر میں لکھ دیا ہے نفس کا اس پر راضی رہنا اگرچہ کم ہی کیوں نہ ہو اور اصل تونگری تو نفس کا غنی ہونا ہے۔
 ٭…استفسار: فقر کیا ہے؟
 ٭…عرض: نفس کا ہر چیز کے معاملے میں حریص ہونا۔
 ٭…استفسار: بہادری کیا ہے؟
 ٭…عرض: سخت لڑائی کے وقت طاقت کا مظاہرہ کرنا اور طاقتوروں کے مقابلہ میں ثابت قدم رہنا۔
 ٭…استفسار: ذلت کس چیز میں ہے؟
 ٭…عرض: سچائی کا سامنا کرتے وقت گھبرا جانے میں۔
 ٭…استفسار: عاجزی وبے بسی کی علامت کیا ہے ؟
 ٭…عرض: ڈارھی کے ساتھ کھیلنا اور گفتگوکے دوران کثرت سے تھوتھو کرنا۔