تَعَالٰی عَنْہ کو دیکھتا تو میری آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے۔ کیونکہ ایک دن (میں نے دیکھا کہ) آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ دوڑتے ہوئے آئے اور پیارے مصطفیٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مبارک گود میں بیٹھ گئے اور داڑھی مبارک کو سہلانے لگے، حضور نبی ٔپاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ان کا منہ کھولا اور اپنی مقدس زبان ان کے منہ میں ڈال دی اور تین مرتبہ ارشاد فرمایا: ’’اے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ! میں ا سے محبوب رکھتا ہوں تو بھی اسے محبوب رکھ۔‘‘ (۱)
سیِّدُناحسن رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کا علمی مقام:
(1427)…حضرتِ سیِّدُنا حارث عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْوَارِث فرماتے ہیں کہ امیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے اپنے صاحبزادے حضرتِ سیِّدُنا امام حسن رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے چند چیزوں کے بارے میں پوچھا۔
٭… استفسار: اے بیٹے! راست روی (یعنی سچائی ودیانتداری) کیا ہے؟
٭…عرض: اے ابا جان! راست روی بھلائی کے ذریعے برائی کو دور کرنے کا نام ہے۔
٭…استفسار:عزت و بلندیٔ مرتبہ کس چیز میں ہے؟
٭… عرض: رشتہ داروں اور قبیلہ والوں کے ساتھ بھلائی و تعاون کرنے میں۔
٭…استفسار: مروَّت کیا ہے؟
٭…عرض: پاکدامنی اور مال کی اصلاح ودرستی۔
٭…استفسار: شفقت ومہربانی کس میں ہے؟
٭…عرض: قناعت اختیار کرنے اور کسی کو حقیر وذلیل نہ جاننے میں۔
٭…استفسار: ملامت کیا ہے؟
٭…عرض: خود کو محفوظ رکھنا اور دوسرے کو ذلیل ورسوا کرنا۔
٭…استفسار: سخاوت کیا ہے؟
٭…عرض: تنگدستی اور خوش حالی میں خرچ کرنا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المسند للامام احمد بن حنبل، الحدیث:۱۰۸۹۳، ج۳، ص۶۳۲۔
المستدرک، کتاب معرفۃ الصحابۃ، باب اشہد الحسین یوم الجمعۃ…الخ، الحدیث:۴۸۷۶، ج۴، ص۱۷۴۔