Brailvi Books

حِلْیَۃُ الْاَوْلِیَاء وَطَبَقَاتُ الْاَصْفِیَاء(جلد:2)ترجمہ بنام اللہ والوں کی باتیں
57 - 603
کے ساتھ کسی غزوہ میں شہید ہوگئے تھے۔ جب آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے محسوس کیا کہ موت کا وقت آگیا ہے تو مسجد ِ بیت (یعنی گھر میں نماز پڑھنے کے لئے مخصوص کی گئی جگہ) میں تشریف لاکر سجدہ میں گرگئے۔ چنانچہ، حالت ِ سجدہ میں ہی آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کا وصال ہوا۔  (۱)
خادم رسول حضرتِ سیِّدُنا ربیعہ بن کعب اساسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ
	حضرتِ سیِّدُنا ربیعہ بن کعب اساسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ مسجد ِنبوی کے ان رہائشیوں میں سے تھے جنہوں نے حضور نبی ٔپاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت کو خود پر لازم کر رکھا تھا۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ بھی اہل صفہ کے ساتھ میل جول رکھتے تھے۔
(1415)…حضرتِ سیِّدُنا ربیعہ بن کعب اساسی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں رات حضور نبی ٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے دروازے پر گزارتا اور آپ کو وضو کے لئے پانی پیش کیا کرتا تھا۔ رات کے کچھ حصے میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہ اور کچھ حصے میں اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْن پڑھتے ہوئے سنتا۔  (۲)
مالکِ جنت:
(1416)…حضرتِ سیِّدُنا ربیعہ بن کعب اسلمی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب، حبیب ِلبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں رات گزارتا اور وضو کے لئے پانی پیش کیا کرتا تھا۔ ایک بار آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ’’جو چاہو مانگ لو۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’جنت میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی رفاقت چاہئے (۳)۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اس کے علاوہ کچھ اور؟‘‘ عرض کی: ’’اسی چیز کا طلبگار ہوں۔‘‘ ارشاد فرمایا:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…تاریخ مدینۃ دمشق، الرقم:۸۴۱۴، ابوثعلبۃ الخشنی، ج۶۶، ص۱۰۴۔
2… سنن الترمذی، کتاب الدعوات، الحدیث:۳۴۲۷، ج۵، ص۲۶۳۔
3…مفسرشہیر، حکیم الامت مفتی احمد یار خان نَعِیْمِی عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی مراٰۃ المناجیح، جلد2، صفحہ84 پر اس کے تحت فرماتے ہیں :مجھے آپ جنت میں اپنے ساتھ رکھیں‘ جیسے بادشاہ شاہی قلعہ میں اپنے خاص خادموں کو اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ حضرت ربیعہ (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ)نے اس جگہ حضور صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم سے حسب ذیل  چیزیں مانگیں۔ زندگی میں ایمان پر استقامت نیکیوں کی توفیق …