101 مدنی پھول |
و عشاء کے درمیان میں سونا مکروہ ہے۔ (عالَمگیری ج ۵ ص ۳۷۶ ) (6) سونے میں مستحب یہ ہے کہ باطہارت سوئے اور(7) کچھ دیرسیدھی کروٹ پر سیدھے ہاتھ کو رخسار (یعنی گال) کے نیچے رکھ کر قبلہ رُو سوئے پھر اس کے بعد بائیں کروٹ پر (اَیْضاً) (8) سوتے وَقت قَبْر میں سونے کو یاد کرے کہ وہاں تنہا سونا ہوگا سوا اپنے اعمال کے کوئی ساتھ نہ ہوگا(9) سوتے وقت یادِ خدا میں مشغول ہو تہلیل و تسبیح وتحمید پڑھے (یعنی
لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ- سُبْحٰنَ اللہ-اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ۔
کا ورد کرتا رہے) یہاں تک کہ سوجائے، کہ جس حالت پر انسان سوتا ہے اُسی پر اٹھتا ہے اور جس حالت پر مرتا ہے قیامت کے دن اُسی پر اٹھے گا (اَیْضاً)(10) جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھئے :
''اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْۤ اَحْیَانَا بَعْدَ مَآ اَمَا تَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ .
( بخاری ج۴ص۱۹۶ حدیث ۶۳۲۵)
ترجمہ: تمام تعریفیں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے لئے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (11) اُسی وَقت اس کا پکا ارادہ کر ے کہ پرہیز گاری وتَقویٰ کریگا کسی کو ستائے گا نہیں۔
( فتاوٰی عالَمگیری ج ۵ ص ۳۷۶)
(12) جب لڑکے اور لڑکی کی عمر دس سال کی ہوجائے تو ان کو الگ الگ سُلانا چاہیے بلکہ اس عُمر کا لڑکا اتنے بڑے(یعنی اپنی عمر کے) لڑکوں یا (اپنے سے بڑے )