Brailvi Books

101 مدنی پھول
31 - 32
مَردوں کے ساتھ بھی نہ سوئے
(دُرِّمُختار، رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص۶۲۹)
(13)میاں بیوی جب ایک چار پائی پر سوئیں تو دس برس کے بچّے کو اپنے ساتھ نہ سُلائیں، لڑکا جب حدِشَہوت کوپَہنچ جائے تو وہ مَرد کے حکم میں ہے
( دُرِّمُختار ج۹ص۶۳۰)
 (14) نیند سے بیدار ہوکرمِسواک کیجئے (15)رات میں نیند سے بیدار ہوکر تہَجُّد ادا کیجئے تو بڑی سعادت ہے۔سیِّدُ المُبَلِّغین،رَحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشادفرمایا : ''فرضوں کے بعد افضل نَماز رات کی نماز ہے۔''
(صَحِیح مُسلِم ،ص ۵۹۱ حدیث ۱۱۶۳)
 طرح طرح کی ہزاروں سنّتیں سیکھنے کیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب بہارِ شریعت حصّہ16 (312صفحات)نیز120صَفَحات کی کتاب'' سنّتیں اور آداب'' ھدِیّۃً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔ سنّتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر بھی ہے۔
سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو			 لُوٹنے رَحمتیں قافلے میں چلو

ہو ں گی حل مشکلیں قافلے میں چلو 		پاؤ گے بَرَکتیں قافلے میں چلو
مُبَلِّغین و مُبَلّغِات کی خدمات میں معروضات
    ہر سنّتوں بھرے بیان کے آخِر میں حتَّی الامکان کچھ نہ کچھ سنّتیں پڑھ
Flag Counter