Brailvi Books

زندہ بیٹی کنویں میں پھینک دی
32 - 32
اتنی اِحتیاط ضَروری ہے کہ اُس کی آنکھ نہ کھل جائے۔ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ  سویا ہوا شخص باعمل بنے گا۔ بے عمل عورت کیلئے بھی یہ عمل کیاجا سکتا ہے۔
{۴۰}شوہر کو نیک نمازی بنانے کا نسخہ
        اگر کسی عورت کا خاوَند بری عادتوں کا شکار ہو اور گھر میں ہر وقت جھگڑا رہتا ہو توہر بار بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمط کے ساتھ گیارہ سوگیارہ (1111) مرتبہ سُوْرَۃُ الْفَاتِحَہ پڑھ کر پانی پر دم کرے پھر اپنے خاوَند کو پلائے۔ اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ  شوہر نیک نمازی بن جائے گا۔(یہ عمل اِس طرح کرنا ہے کہ شوہر وغیرہ کو پتا نہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب فساد ہو سکتا ہے۔ چاہیں تو کولر وغیرہ میں دم کر لیجئے اور شوہر سمیت سبھی اِس سے پانی پئیں )
غمِ مدینہ ، بقیع ، مغفر ت اوربے حساب  جنّت الفردوس میںآقا کے پڑوس کاطالب  
۶ربیع الاٰخر ۱۴۳۶؁ھ 27-01-2015
یہ رسالہ پڑھ لینے کے بعد ثواب 
کی نیّت سے کسی کو دیدیجئے