کردریا کے پانی میں دھو کرپلایئے ، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ پینے لگیں گے اورضد بھی نہیں کریں گے۔
{۳۷} دودھ چُھڑانے کیلئے
لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ 18بار لکھ کر تعویذ بنا کر مَدَنی مُنّی یا مَدَنی مُنّے کے گلے میں ڈال دیجئے، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ دودھ چھوڑ دے گا۔
دُودھ پلانے کا ضروری مسئَلہ
ہجری سن کے حساب سے دو سال کی عمر تک بچّے کو اُس کی ماں (یا کوئی سی عورت ) دودھ پلا سکتی ہے، دو سال کی عمر کے بعد ماں یا کسی بھی عورت کا دودھ پلانا گناہ و حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔ لیکن ڈھائی سال کی عمر کے اندر اگر بچّہ کسی عورت کا دودھ پی لے تو دودھ کا رشتہ قائم ہو جائے گا ۔
{۳۸}نافرمان کے لئے روحانی علاج
یَا شَہِیْدُ( اے ظاہِر وباطن سے واقف) صُبح (طلوعِ آفتاب سے پہلے پہلے )نافرمان بچّے یا بچّی کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کرآسمان کی طرف منہ کرکے جو21 بارپڑھے، اِنْ شَآء اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کا وہ بچّہ یابچّی نیک بنے۔ (مُدّت: تاحُصولِ مُراد)
{۳۹}بے عمل کا روحانی علاج
بے عمل شخص جب سویا ہوا ہواُس وقت تقریباًتین فِٹ(یعنی لگ بھگ ایک میٹر) کےفاصِلے سے کوئی نَمازی اسلامی بھائی یا اسلامی بہن ایک بار سُوْرَۃُ الْاِخْلَاص ذرااُونچی آواز سے پڑھے مگر