Brailvi Books

یومِ تعطیل اعتکاف
9 - 42
عبداللہ بن مَسْعُود رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے بھی مَرْوِی ہے کہ وہ لَیْلَةُ الْـجِنّ میں سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ تھے ۔ 
اطراف گاؤں میں اِشَاعَتِ علم دِین اور صحابہ کرام
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! سرکارِ مدینہ، قرارِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حُکْم پر بعض  صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان نے گاؤں گاؤں بستی بستی جا کر دَعْوَتِ اسلام کو عام کیا۔ جیسا کہ حضرت سَیِّدُ نا مُصْعَب بِنْ عُمَیْررَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مدینہ مُنَوَّرہ بھیجا تو آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ایک ہی جگہ تشریف فرما نہ ہوئے بلکہ مدینہ شریف کے اطراف گاؤں میں بسنے والے مُـخْتَلِف قبائل میں بھی جا کر خوب نیکی کی دَعْوَت عام فرمائی۔ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کی انہی کوششوں کا نتیجہ تھا کہ جب آپ تقریباً 12 ماہ کے بعد سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں حاضِر ہوئے تو اس وَقْت تقریباً 500 اور ایک رِوایَت کے مُطابِق 300 لوگ آپ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے  ساتھ تھے ۔ 
اسی طرح کے مزید واقعات دَعْوَتِ اِسْلَامی کے اِشَاعتی اِدارے مَکْتَبَةُ الْـمَدِیْنَه کی مَطْبُوعَہ 875 صَفحات پر مُشْتَمِل کِتاب سیرتِ مصطفے ٰصَفْحَہ 506پر کچھ یوں تحریر ہیں:  حضورِاقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم تَبْلِیغِ اِسْلَام  کے لئے تمام اَطراف و اکناف میں مُبَلِّغینِ  اِسْلَام اور عامِلین و مجاہدین کو بھیجا کرتے تھے ۔ ان میں سے بعض قبائل تو مُبَلِّغین کے سامنے 



________________________________
1 -    مسلم،کتاب الصلاة،باب الجهر بالقراءة  فی الصبح …الخ،ص ۱۷۳،حدیث:۱۵۰-(۴۵۰)
2 -    مدارج النبوت،قسم دوم،باب چہارم،قضیه هجرت و مبادی آں،۲ / ۵۳ ملتقطًا