اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
یومِ تعطیل اعتکاف
دُرُود شریف کی فضیلت
اَمِیرُ الْمُومِنِین حضرت سَیِّدُنا علیُّ المرتضیٰ شیر خُدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے مَرْوِی ہے کہ اللہ پاک نے جَنَّت میں ایک دَرَخْت پیدا فرمایا ہے جس کا پھل سیب سے بڑا، اَنار سے چھوٹا، مکھن سے نَرْم، شہد سے بھی میٹھا اور مُشک سے بھی زِیادَہ خوشبودار ہے ، اس دَرَخْت کی شاخیں تَر موتیوں کی، تنے سونے اور پَتے زَبَرجَد کے ہیں۔ اس کا پھل وُہی کھا سکے گا جو کَثْرَت سے سرکارِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر دُرود شریف پڑھے گا۔
وہ تو نہایت سستا سودا بیچ رہے ہیں جَنَّت کا ہم مُفْلِس کیا مول چُکائیں اپنا ہاتھ ہی خالی ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُتَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اسلاف اورتبلیغِ علم دِین
حضرت سَیِّدُنا علّامہ احمد بن زَینی دَحْلان مکّی شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ تیر ہویں (13ویں) صدی ہجری کے جلیل القدر فقیہ، عظیم المرتبت عالِم، مُؤَرِّخْ اور مُفْتِیِ مکہ تھے ۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ کا شُمار اعلیٰ حضرت امامِ اَہْلِ سنّت اِمام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے عِلاوہ
________________________________
1 - الحاوی للفتاوٰی للسیوطی،کتاب الادب و الرقائق،مجموع الاسئلة الناجية،ص۴۴۷
2 - حدائق بخشش،ص۱۸۶