اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
وُضو کا طریقہ (حنَفی)
یہ رِسالہ اوّل تا آخِر پورا پڑھئے، قَوی اِمکان ہے
کہ آپکی کئی غَلَطیاں آپکے سامنے آجائیں۔
دُرُود شریف کی فضیلت
سرکارِ دو عالَم، نورِ مجسَّم ، شاہِ بنی آدم ، رسُول مُحتَشم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ معظَّم ہے: ’’جس نے دن اور رات میں میری طرف شوق و محبت کی وجہ سے تین تین مرتبہ دُرُودِپاک پڑھا اللہ عَزَّ وَجَلَّ پر حق ہے کہ وہ اُس کے اُس دن اوراُس رات کے گناہ بخش دے۔‘‘
(اَلْمُعْجَمُ الْکبِیر لِلطّبَرانی ج۱۸ص۳۶۲حدیث۹۲۸ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
عُثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا عشقِ رسُول
حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایک بار ایک مقام پر پہنچ کر پانی منگوایا اور وضو کیا پھریَکایک مُسکرانے اور رُفَقاء سے فرمانے لگے: جانتے ہو میں کیوں مسکرایا ؟