Brailvi Books

وضو اور سائنس
4 - 23
پھرکُلّی کرنے پھر ناک میں  پانی ڈالنے پھر چِہرہ اور دیگر اَعضا ء دھونے کی ترتیب فالج کی روک تھام کیلئے مفید ہے۔ اگرچِہرہ دھونے اور مَسْحْ کرنے سے آغاز کیا جائے تو بدن کئی بیماریوں  میں  مُبتَلا ہوسکتا ہے!
مِسواک کا قَدْرْدان
	میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! وُضو میں مُتَعدَّدسُنَّتیں  ہیں  اور ہر سنّت مَخزنِ حکمت ہے۔ مِسواک ہی کو لے لیجئے! بچّہ بچّہ جانتا ہے کہ وُضُو میں  مِسواک کرنا سنّت ہے اور اِس سنّت کی بَرَکتوں  کا کیا کہنا! ایک بیوپاری کا کہنا ہے: سوئیزرلینڈ میں  ایک نو مسلم سے میری ملاقات ہوئی، اس کو میں  نے تحفۃً مِسواک پیش کی، اُس نے خوش ہوکر اسے لیا اور چوم کر آنکھوں  سے لگایا اور ایک دم اُس کی آنکھوں  سے آنسو چَھلک پڑے، اُس نے جیب سے ایک رومال نکالا اس کی تہ کھولی تو اس میں  سے تقریباً دو اِنچ کا چھوٹا سا مِسواک کا ٹکڑا برآمد ہوا۔ کہنے لگا میری اِسلام آوَری کے وَقت مسلمانوں  نے مجھے یہ تُحفہ دیا تھا۔ میں  بَہُت سنبھال سنبھا ل کر اِس کو اِستعمال کررہا تھا یہ خَتْم ہونے کو تھا لہٰذا مجھے تشویش تھی کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّنے کرم فرمایا اور آپ نے مجھے مِسواک عنایت فرمادی۔ پھر اُس نے بتایا کہ ایک عرصے سے میں  دانتوں  اور مَسُوڑھوں  کی تکْلیف سے دوچار تھا۔ ہمارے یہاں  کے ڈینٹِسٹ سے ان کا علاج بن نہیں  پڑرہا تھا۔ میں  نے اس مِسواک کا اِستِعمال شروع کیا تھوڑے ہی دِنوں  میں  مجھے اِفاقہ(فائدہ) ہوگیا۔ میں  ڈاکٹر کے پاس گیا تو وہ حیران رہ گیا اور پوچھنے لگا، میری دوا سے اِتنی جلدی تمہارا مَرَض دُور نہیں  ہوسکتا ،سوچو کوئی اور وجہ ہوگی۔ میں  نے جب