نصیب ہوں گی۔ اگر آپ واقِعی دونوں جہاں کی بھلائیاں چاہتے ہیں تو نَمازوں اور سنّتوں کو مضبوطی سے تھام لیجئے اور انہیں سیکھنے کیلئے دعوتِ اِسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر اپنا معمول بنالیجئے۔ ہر اِسلامی بھائی نیّت کرے کہ میں زندَگی میں کم از کم ایک بار یکمُشت12 ماہ، ہر12 ماہ میں 30دن اور ہر ماہ3 دن سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافلے میں سفر کیا کروں گا، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ
تِری سنّتوں پہ چل کر مری روح جب نکل کر چلے تُو گلے لگانا مَدَنی مدینے والے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ایک چپ سو100 سکھ
غم مدینہ ، بقیع ،
مغفر ت اوربے حساب
جنّت الفردوس میں
آقا کے پڑوس کاطالب
۵ذُوالحجۃ الحرام
6-12-2012
یہ رِسالہ پڑھ کر دوسرے کودے د یجئے
شادی غمی کی تقریبات ،اجتماعات ،اَعراس اور جلوسِ میلاد وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کے شائع کردہ رسائل اور مَدَنی پھولوں پر مشتمل پمفلٹ تقسیم کرکے ثواب کمائیے ، گاہکوں کو بہ نیّتِ ثواب تحفے میں دینے کیلئے اپنی دُکانوں پر بھی رسائل رکھنے کا معمول بنائیے، اخبار فروشوں یا بچّوں کے ذَرِیعے اپنے مَحَلّے کے گھر گھر میں ماہانہ کم از کم ایک عدد سنّتوں بھرا رسالہ یا مَدَنی پھولوں کاپمفلٹ پہنچاکر نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیے اور خوب ثواب کمائیے۔