Brailvi Books

وضو اور سائنس
1 - 23
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
وضو اور سائنس
 صِرْف 24صَفْات پر مبنی یہ بیان مکمَّل پڑھ لیجئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّآپ وُضُو کے بارے میں  حیرت انگیز معلومات سے مالامال ہوں  گے۔
دُرُودِپاک کی فضیلت
اللہ کے مَحبوب،دانائے غُیُوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوْب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عَظَمت نشان ہے: ’’ اللہ عَزَّ وَجَلَّکی خاطر آپس میں  مَحَبَّت رکھنے والے جب باہَم (یعنی آپَس میں ) ملیں  اورمُصافَحَہ کریں  (یعنی ہاتھ ملائیں )اورنبی(صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ)پر دُرُود پاک پڑھیں  تو اُن کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں  کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔‘‘    				 (مُسْنَدُ اَبِیْ یَعْلٰی  ج۳ص۹۵حدیث۲۹۵۱ )
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 وُضو کی حکمتیں  سُننے کے سبب قَبولِ اسلام
	ایک صاحِب کا بیان ہے:میں  نے بیَلجِیئَممیں  یونیورسٹی کے ایک غیرمسلم 
مدینہ
    ۱  یہ بیان امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیرسیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے  طَلَبہ کے دو روزہ اجتماع( محرم الحرام ۱۴۲۱؁ھ/ 06-04-2000) نواب شاہ پاکستان  میں فرمایا ۔ ضَروری ترمیم کے ساتھ تحریراً حاضر ِخدمت ہے۔      ۔مجلسِ مکتبۃُ المدینہ