Brailvi Books

وضو اور سائنس
2 - 23
 Student (طالبِ علم) کو اِسلام کی دعوت دی۔ اُس نے سُوال کیا، وُضُو میں  کیا کیا سائِنسی حِکمتیں  ہیں ؟ میں  لاجواب ہوگیا۔ اُس کو ایک عالم کے پاس لے گیا لیکن اُن کو بھی اِس کی معلومات نہ تھیں۔ یہاں  تک کہ سائِنسی معلومات رکھنے والے ایک شخص نے اُس کو وُضُو کی کافی خوبیاں  بتائیں  مگر گردن کے مَسْحْ کی حکمت بتانے سے وہ بھی قاصِر رہا۔ وہ غیر مسلم نوجوان چلا گیا۔ کچھ عرصے کے بعد آیا اور کہنے لگا: ہمارے پروفیسر نے دَورانِ لیکچر بتایا: ’’ اگرگَردن کی پُشْت اور اَطراف پر روزانہ پانی کے چند قطرے لگادیئے جائیں  تو رِیڑھ کی ہڈّی اور حرام مَغْز کی خرابی سے پیدا ہونے والے اَمراض سے تَحَفُّظ حاصِل ہوجاتا ہے۔‘‘ یہ سن کر وُضو میں  گردن کے مَسْحْ کی حکمت میری سمجھ میں  آگئی لہٰذا میں  مسلمان ہونا چاہتا ہوں  اور وہ مسلمان ہوگیا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 		صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مغرِبی جرمنی کا سَیمینار
	مغرِبی ممالِک میں  مایوسی یعنی(Depression)کا مَرَض ترقّی پر ہے، دِماغ فَیل ہورہے ہیں ،پاگل خانوں  کی تعداد میں  اِضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نفسیاتی اَمراض کے ماہِرِین کے یہاں  مریضوں  کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ مغرِبی جرمنی کے ڈِپلومہ ہَولڈر ایک پاکستانی فِزیو تھراپِسٹ کا کہنا ہے: مغرِبی جرمنی میں  ایک سَیمینار ہوا جس کا موضُوع تھا ’’مایوسی(Depression)کا علاج اَدوِ یا ت کے علاوہ اور کن کن طریقوں  سے ممکن ہے ۔ ‘‘