Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
99 - 108
گھر والوں کے لئے رزقِ حلال کی تلاش کا ثواب (حکایت )
	 حضرت ِسیِّدُنا کعب بن عجرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے مروی ہے کہ ایک شخص نور کے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سامنے سے گزرا۔ صحابہِ کرام رضی اللّٰہ تعالٰی عنہمنے اس کی چستی دیکھ کر عرض کی :یارسولَ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاش! یہ شخص راہِ خدا میں ہوتاتو آپصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:اگر یہ اپنے چھوٹے بچوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے نکلا ہے تو بھی یہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  کی راہ میں ہے اور اگر اپنے بوڑھے والدین کی خدمت کے لئے نکلا ہے تو بھی  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے اور اگر اپنے آپ کو بچانے کے لیے نکلا ہے تو بھی اللّٰہعَزَّوَجَلَّ  کی راہ میں ہے اور اگر یہ ریاکاری اور تفاخُر کے لئے نکلا ہے تو پھر یہ شیطان کی راہ میں ہے۔(المعجم الکبیر، ۱۹/۱۲۹حدیث:۲۸۲)
 ماہِ رمضان میں اہل وعیال پر خرچ کرنے کی فضیلت
    حضرتِ سیِّدُنا عبدُاللّٰہ بن عمررضی اللّٰہ تعالٰی عنہسے مروی ہے، جب ماہِ رمضان کی پہلی رات آتی تو آپ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ فرمایاکرتے رمضان المبارک کے پورے مہینے کو مرحبا!اس کے دن میں روزے ہیں اور راتوں میں قیام اور اس میں بیوی بچوں پر خرچ کرنااللّٰہ عزَّوَجَلَّ کی راہ میں خرچ کرنے کی طرح ہے۔(الروض الفائق،المجلس الخامس،ص۴۰)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد