Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
98 - 108
 بیوی کے پاس آیا اور میں نے اسے پانی پلایااور جو کچھ میں نے  رسولُ اللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمسے سنا تھا اسے سنایا۔
(مجمع الزوائد ،کتاب الزکاۃ،باب فی نفقۃ الرجل ...الخ،۳/۳۰۰،حدیث:۴۶۵۹)
چادر کا صدقہ(حکایت )
	حضرتِ سیِّدُنا عمرو بن اُمَیَّہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کہتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدُنا عثمان بن عفان یا عبدالرحمن بن عوف رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ ایک اُونی چادر کوخریدنے کے لئے بھاؤ طے کررہے تھے کہ میرا وہاں سے گزرہوا اور میں نے وہ چادر خرید کر اپنی بیوی سُخَیْلہ بنت عُبَیْدَہ (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا) کو اوڑھادی۔ جب حضرتِ سیِّدُنا عثمان یا عبدالرحمن رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ کا وہاں سے گزرہوا تو انہوں نے پوچھا کہ تم نے جو چادر خریدی تھی اس کا کیا ہوا ؟میں نے کہا،اسے میں نے سُخَیْلہ بنت عُبَیْدَہ (رضی اللّٰہ تعالٰی عنہا)پر صدقہ کردیا ہے۔تو انہوں نے پوچھا،جو کچھ تم اپنے گھروالوں پرخرچ کرتے ہوکیا وہ صدقہ ہے؟ میں نے جواب دیا کہ میں نے رسولُ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکو اسی طرح فرماتے ہوئے سنا ہے۔جب میری یہ بات رسول ُاللّٰہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سامنے ذکرکی گئی تو فرمایا:عمرو نے سچ کہاہے تم جو کچھ اپنے گھروالوں پر خرچ کرتے ہو وہ ان پر صدقہ ہی ہے۔(التر غیب والتر ھیب، کتاب النکاح،الترغیب فی النفقۃ...الخ، ۳/۴۳، حدیث:۱۵)