Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
81 - 108
لے اور یہ کہ وہ کس قبیلہ سے ہے؟ اس سے محبت زیادہ مضبوط ہوگی۔
(ترمذی،کتاب الزہد،باب ماجاء فی اِعلام الحب،۴/۱۷۶،حدیث:۲۴۰۰)
(۲) اللّٰہ کے لئے محبت کرنے کا انعام
	رحمت ِعالمیا ن سرور ِذیشان صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا:اللّٰہ عَزَّوَجَلّ ارشاد فرماتا ہے کہ میری محبت ان لوگوں کے لئے ثابت ہوگئی جو میرے لئے ایک دوسرے سے محبت کرتے،ایک دوسرے پر خرچ کرتے اورایک دوسرے سے ملاقات کرتے ہیں۔(مسند احمد،مسند الانصار،۸/۴۲۱، حدیث: ۲۲۸۴۷)
(۳) محشرکی گرمی اور سایۂ عرش 
	حضرتِ سیدنا ابوہریرہ رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃُ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلّ قیامت کے دن فرمائے گا ،میرے جلال  (بڑائی)کے لئے آپس میں محبت کرنے والے کہاں ہیں؟ آج جبکہ میرے عرش کے سائے کے علا وہ کوئی سایہ نہیں میں انہیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ دوں گا ۔(مسلم،کتاب البر والصلۃ،باب فی فضل الحب فی اللہ، ص۱۳۸۸، حدیث: ۲۵۶۶) 
جس سے محبت کرو اسے بتا دو(حکایت )
	  ایک شخص نے سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی خدمت میں عرض کی: میں فلاں شخص سے اللّٰہعَزَّوَجَلَّکے واسطے محبت رکھتا ہوں ۔