Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
66 - 108
نقصان دینے والے حیوانات کو مارنا جائز ہے
	وہ حیوانات جو تکلیف دیتے ہیں ان کو مارنا جائز ہے جیسے کاٹنے والا کتا، نقصان پہنچانے والی بلی۔ (درمختار،کتاب الخنثی،مسائل شتی،۱۰/۵۱۷)اسی طرح چیل، کوا، چوہا، گرگٹ، چھپکلی، سانپ، بچھو، کھٹمل، مچھر،  پِسُّو، مکھی وغیرہ خبیث و مُوذی جانوروں کا مارنا( بھی جائز ہے) اگرچہ حرم میں ہو۔(بہار شریعت ،۱/۱۰۸۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(18)جس نے سلام کا جواب نہ دیا وہ ہم سے نہیں 
	حضورِ پاک، صاحبِ لَولاک، سیّاحِ افلاک صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:مَنْ اَجَابَ السَّلامَ فَہُوَلَہٗ وَمَنْ لَّمْ یُجِبِ السَّلامَ فَلَیْسَ مِنَّایعنی جس نے سلام کا جواب دیا ثواب پائے گا اور جس نے سلام کا جواب نہ دیا وہ ہم سے نہیں ۔
(الاذکار،کتاب السلام،باب فی آداب ومسائل من السلام، ص۲۰۸، حدیث:۷۰۷)
100میں سے 90رحمتیں کسے ملتی ہیں ؟
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جب کوئی مسلمان سلام کرے تو اُس کاجواب فورًا اوراتنی آوازسے دینا واجِب ہے کہ سلام کرنے والا سُن لے، سلام و ملاقات کی بڑی فضیلت ہے چنانچہ فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے:جب دو مسلمان ملاقات کرتے ہیں اور ان میں سے ایک اپنے ساتھی کو سلام کرتا ہے توان میں سے اللہعَزَّوَجَلَّ کے نزدیک زیادہ محبوب(یعنی پیارا)وہ ہوتا ہے جو اپنے ساتھی سے زیادہ