Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
63 - 108
(16)غیر جنس سے مشابہت کرنیوالا ہم میں سے نہیں
	رسولِ اکرم ،نُورِمُجَسَّم صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:لَیْسَ مِنَّا مَنْ تَشَبَّہَ بِالرِّجَالِ مِنَ النِّسَاءِ وَلَا مَنْ تَشَبَّہَ بِالنِّسَا ءِ مِنَ الرِّجَالِیعنی جوعورت مردوں کی اور جو مرد عورتوں کی مشابہت اختیار کرے وہ ہم سے نہیں۔(مسند احمد،مسند عبداللہ بن عمرو،۲/۶۴۰،حدیث:۶۸۹۲)
صبح وشام غضب میں ہوتے ہیں
	سرکارِمدینۂ منوّرہ،سردارِمکّۂ مکرّمہ صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا: عورتوں سے مُشابہت اختیار کرنے والے مرد اور مردوں سے مشابہت کرنے والی عورتیں صبح شام اللّٰہ تعالٰی کی ناراضی اور اس کے غضب میں ہوتے ہیں۔
 (شعب الایمان،باب فی تحریم الفروج،۴؍۳۵۶، الحدیث:۵۳۸۵)
تین شخص کبھی جنت میں داخل نہ ہو ں گے
ایک اور روایت میں ہے کہ سرکارِ مدینہ، راحت قلب و سینہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: تین شخص کبھی جنت میں داخل نہ ہو ں گے۱؎  : (۱)دیُّوث (۲)مردانی عورتیں اور (۳)شراب کاعادی۔صحابہ کرامعلیہم الرضوان نے عرض کی شراب کے عادی کو تو ہم نے جان لیا، دیُّوث کون ہے ؟تو آپ صلَّی اللّٰہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱؎  : حضرتِ سیِّدُنا علامہ عبد الرء ُوف مناوی علیہ رحمۃ اللّٰہ الہادی فرماتے ہیں : اس حدیث میں کلام اس شخص کے بارے میں ہے جو ان چیزوں کو حلال جانتے ہوئے کرے ، تو ایسا شخص کبھی جنت میں داخل نہ ہوگا ۔   (فیض القدیر ، حرف الثاء ، ۳/ ۴۳۰ ، تحت الحدیث : ۳۵۳۰)