Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
62 - 108
تلاوت کیں جب وہ اس آیت پر پہنچا:
	وَمَا عِنۡدَ اللہِ خَیۡرٌ لِّلۡاَبْرَارِ ﴿۱۹۸﴾  (پ ۴،آل عمران: ۱۹۸)
ترجمۂ کنزالایمان:اور جو اللّٰہ کے پاس ہے وہ نیکوں کے لئے سب سے بھلا ۔
	تو اس نے مجھے پکارا:’’ اے ابو خلیفہ!‘‘میں نے کہا:’’ لَبَّیْک‘‘ اس نے پوچھا: ’’کیاتم یہ چاہتے ہو کہ صرف تمہارے بیٹے ہی کے لیے زندگی مخصو ص رہے اور دوسرے کے لیے نہیں ؟کیا تم  اللّٰہعَزَّوَجَلَّ کے نزدیک زیادہ شان والے ہو یا رسولُ اللّٰہصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہیں؟حضوراقدس صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے صاحبزادے حضرت ابراہیم رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بھی تو فوت ہوئے تو حضورِ انورصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا آنکھیں آنسو بہارہی ہیں دل غمگین ہے ہمیں کوئی ایسی بات نہیں کہنی چاہئے جو اللّٰہ تعالٰی کو ناراض کردے۔ کیا تم اپنے بیٹے کو موت سے محفوظ رکھنا چاہتے ہو؟جبکہ تمام مخلوق کے لئے موت لکھی جاچکی ہے ، یا تم چاہتے ہو کہ تم مخلوق کے متعلق اللّٰہ تعالٰی کی تدبیر کورد کردو۔ اللہ کی قسم !اگر موت نہ ہوتی توزمین اتنی وسیع نہ ہوتی اگر دکھ اورغم نہ ہوتے تو مخلو ق کسی عیش سے فائدہ نہیں اٹھاسکتی۔‘‘ پھر اس نے کہا : ’’تمہیں کسی چیز کی ضرورت ہے ؟‘‘میں نے پوچھا :’’تم کون ہو؟اللّٰہ تعالٰیتم پر رحم فرمائے ۔‘‘ اس نے انکشاف کیا:’’ میں تیرے پڑوسی جنوں میں سے ایک ہوں۔‘‘ (موسوعۃ امام ابن ابی الدنیا،۲/۴۵۳،رقم:۴۰ ملخصا)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد