Brailvi Books

وہ ہم میں سے نہیں
48 - 108
طرف ہاتھ بلند فرمائے اور بارگاہِ خداوندی میں عرض گزار ہوئے:اے میرے مالک ومولی!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ جس طرح تو نے انہیں دنیا میں خوش رکھا ہے اسی طرح انہیں آخرت میں بھی خوش وخرم رکھنا۔ساتھیوں نے عرض کی:ہم نے تو آپ سے ان کے لئے بددعا کرنے کی گزارش کی تھی نہ کہ دعا کرنے کی۔ارشاد فرمایا:اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  اگر انہیں آخرت میں خوش رکھنا چاہے گا تو دنیا میں توبہ کی توفیق مرحمت فرمائے گا اور اس میں تمہارا کوئی نقصان نہیں ہے۔(احیاء علوم الدین،کتاب الخوف والرجاء،بیان فضیلۃ الرجاء،۴/۱۹۰)
میں اور تم قیامت میں یوں آئیں گے
	رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے حضرت ِسیدنا اَنَس رضی اللہ تعالی عنہ سے اِرشاد فرمایا:بڑوں کی عزت کرو ،چھوٹوں پر رحم کرومیں اور تم قیامت میں یوں آئیں گے۔رسولِ اکرم ،نُورِ مُجَسَّمصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اپنی انگلیوں کو ایک ساتھ ملایا۔
(المطالب العالیہ،کتاب الرقاق،باب الوصایا النافعۃ،۷/۵۷۰حدیث:۳۱۴۳)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
(11)لوگوں کا مال لوٹنے والا ہم سے نہیں
	سرکارِنامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمان ہے:مَنِ انْتَہَبَ نُہْبَۃً مَشْہُوْرَۃً فَلَیْسَ مِنَّایعنی جو سر عام لوٹ مچائے وہ ہم سے