ادب ان پر رحم (کرنا)چاہیے یہ قید بھی زیادتی اہتمام کے لئے ہے ورنہ کافر ماں باپ کا بھی مادری ادب ،کافر چھوٹے بھائی پر بھی قرابت داری کا رحم چاہیے جیساکہ فقہاء کے فرامین اور دوسری روایات سے معلوم ہوتا ہے یوں ہی ان کے حقوقِ قرابت ادا کرے۔(اشعہ)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان حدیثِ پاک کے اس حصے (اچھی باتوں کا حکم نہ کرے اور بری باتوں سے منع نہ کرے ) کے تحت فرماتے ہیں:ہرشخص اپنی طاقت اور اپنے علم کے مطابق دینی احکام لوگوں میں جاری کرے یہ صرف علما کا ہی فرض نہیں سب پر لازم ہے۔حاکم ہاتھ سے برائیاں روکے،عالم عام زبانی تبلیغ سے یہ فرض انجام دیں فی زمانہ اس سے بہت غفلت ہے۔ (مراٰ ۃ المناجیح ،۶/ ۵۶۰)
بددعا کے بجائے دعا فرمائی(حکایت )
حضرت سیِّدُنا ابراہیم اَطَرُوش رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہکا بیان ہے کہ حضرت سیِّدُنا معروف کرخیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِ الْقَوِی ایک دن بغداد شریف میں دریائے دجلہ کے کنارے تشریف فرما تھے کہ ایک کشتی میں سوار چند نوجوان ہمارے پاس سے گزرے جو گانے بجانے اور شراب نوشی میں مصرو ف تھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ کے ساتھ موجود حضرات نے عرض کی:کیا آپ نہیں دیکھتے کہ یہ لوگ کھلے عام اللّٰہعَزَّ وَجَلَّ کی نافرمانی میں مشغول ہیں،ان کے لئے بددعا فرمائیے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ نے آسمان کی