Brailvi Books

تذکرہ مُجَدِّدِ اَلْفِ ثانی
1 - 42
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ  رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
تذکرہ مُجَدِّدِ اَلْفِ ثانی قُدَّسَ سِرُّہُ النُّوْرانی
شیطٰن لاکھ سُستی دلائے  مگر آپ یہ رسالہ (44صَفحات)  مکمَّل پڑھ لیجئے  اِنْ شَآءَاللہ  عَزَّ وَجَلَّ  آپ کا دل سینے میں جھوم اُٹھے گا۔  
100 حاجَتیں پوری ہو ں گی
    سلطانِ دوجہان،   سروَرِ ذیشان صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکا فرمانِ جنت نشان ہے:   ’’جو مجھ پر جُمُعہ کے دن اور رات 100 مرتبہ دُرُود شریف پڑھے اللہ تَعَالٰی اُس کی 100 حاجتیں پوری فرمائے گا،   70 آخِرت کی اور30 دُنیا کی اوراللہ عَزَّ وَجَلَّایک فِرِشتہ مقرَّر فرمادے گا جو اُس دُرُودِ پاک کو میری قبر میں یوں پہنچائے گا جیسے تمہیں تحائف (Gifts)    پیش کئے جاتے ہیں ،   بِلاشبہ میرا علْم میرے وِصال (ظاہری وفات)   کے بعد وَیسا ہی ہوگا جیسا میری حیات (ظاہری زندگی)   میں ہے۔  ‘‘  (جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی  ج۷ ص۱۹۹ حدیث۲۲۳۵۵)  
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!   	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
ولادت باسعادت
     سلسلئۂ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم پیشوا حضرت سیِّدُنا مجدّدِاَلف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی