Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
53 - 56
٭ کسی نے عالِمِ سے کہا: '' جا اور عِلم کو کسی برتن میں سنبھال کر رکھ ۔'' یہ کُفر ہے
 ( فتاویٰ عالمگیری ج ۲ ص ۲۷۱)
یاد رہے ! تعظيم صِرف عُلَمائے اہلسنّت ہی کی کی جائے گی، رہے بدمذہب عُلَما ( یعنی عُلَماءِ سُوء ) تو اُن کے سائے سے بھی بھاگے کہ ان کی تعظیم حرام، اُن کا بیان سننا ان کی کُتُب کا مُطَالَعہ کرنا اور انکی صُحبت اختیار کرنا حرام اور ایمان کے لیے زہرِ ہَلا ہَل ہے۔

مدینہ ۵: معمولاتِ اہلسنّت ہماری پہچان ہے لہٰذا ان کی بجا آوَری میں کوتاہی نہ فرمایئے۔ مَثَلاً

    (الف) ربیعُ النُّور شریف میں دھوم دھام سے جشنِ وِلادت منائیے، اپنے مکان اور دُکان وغیرہ پر ابتِدائی ۱۲ دن چَراغاں اور سارا مہینہ ( گاڑیوں پر بھی) سبز سبز پرچم لہرائیے ۔ اپنی مسجِد اور مَحَلّے وغیرہ کو بھی بَرقی قُمقُموں اور سبز سبز پرچموں سے خوب سجائیے، شب ِ وِلادت ( ربیعُ النُّور شریف کی ۱۲ ویں رات) اجتِماعِ ذِکر و نعت میں گزارنے کے بعد ہاتھوں میں سبز پرچم اُٹھائے کھڑے ہو کر عَین صبحِ صادِق کے وقت صلٰوۃ وسلام پڑھتے ہوئے صبحِ بہاراں کا استِقبال کیجئے، ۱۲ ربیعُ النُّور شریف یعنی عیدِ مِیلادُ النَّبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے دن مرحبا کی دھومیں مچاتا ہوا جُلوسِ مِیلاد نکالئے۔
Flag Counter