٭ ''عالم لوگوں نے دیس خراب کردیا، ''کلمہ کُفر ہے
( ماخوذ از فتاویٰ رضویہ ج ۶ ص ۱۱۵ مطبوعہ مکتبہ رضویہ کراچی)
٭ یہ کہنا بھی کُفر ہے کہ مولویوں نے دین کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے ۔
٭ یہ کہنا کہ ''دین اللہ تعالیٰ نے تو آسان اُتارا تھا مولویوں نے مشکِل کردیا'' کفر ہے کیونکہ
اَلْاِ سْتِخْفَافُ بِالاَشرَافِ وَالعُلَمَاءِ کُفر''
( یعنی سادات و عُلَما کی تخفیف و تَحقیر کُفر ہے)
( مجمعُ الانھٰر ج ۲ ص ۵۰۹)
٭ جوکہے: عُلَما جو عِلم سکھاتے ہیں مَحض قصّے کہانیاں ہیں یا خواہِشات ہیں یا مَحض دھوکہ ہیں یا کہا، میں حِیلوں کے عِلم کا منکِر ہوں یعنی شَرِیعَت کو حِیلہ کہا یہ تمام اقوال کُفر ہیں ۔
(فتاویٰ عالمگیری ج ۲ ص ۲۷۰)
٭ جو کہے:'' عِلم کا کیا کروں گا جیب میں روپے ہونے چاہیں'' ایسا کہنے والے پر حُکمِ کُفر ہے ۔