Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
48 - 56
وَالدّین سُہروَردی ، حُضُورسیِّدُناشیخ بہاؤ الحقِّ وَالدّین نَقْشْبندی رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین جن کے عامل رہے۔ عُلَماءِ اہلسنّت مَثَلاً صاحِب ردُّالمُحْتار، خاتِمُ الْفُقَھاء سیِّدُنا شیخ سیِّد محمد امینُ الدّین ابنِ عابِد ین شامی قدِّس سرُّہُ السّامی ،سیِّدُنا شاہ مُلّا جِیوَن ہِندی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ، سیِّدُنا شاہ عبدُالعزیز مُحَدِّث دِہلوی (علیہ رحمۃ القَوی) وغیرہُم جنکے قائل رہے، خُصُوصًا میرے ولئِ نِعمت، اعلٰی حضرت، اِمامِ اَہلِسُنّت، عظیمُ البَرَکت ، عظیمُ المَرتَبَت، پروانۂِ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلِّت ،حامیئ سنّت ،ماحِیئ بِدعت ،عالِمِ شَرِیعت ،پیرِ طریقت، باعثِ خَیرو بَرَکت، حضرتِ علامہ مولیٰنا اَلحاج اَلحافظ اَلقاری شاہ امام اَحمد رَضا خان علیہ رحمۃ الرحمن کہ جنہوں نے انکی تَصرِیحات کو اپنی تصانیفِ مبارَکہ میں بیان کردیا اور اس کو اَلمُعتَمَدُالمُستَنَد، تَمھِیدُ الِایمَان اورحُسَّامُ الحَرَمَین وغیرہ کُتُبِ مُفید ہ میں واضح فرمادیا ہے۔

مدینہ۳:تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں مَسلکِ اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر مضبوطی سے قائم رہیں، اعلیٰ حضرت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مسلک وہی ہے جو صَحابۂ  کِرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اور سلف صالحینِ عِظام رحمھم اللہ تعالیٰ کا مسلک تھا، یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ کو ایک