Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
41 - 56
مُنْعَقِد کئے جاتے ہیں جن میں ہزاروں ذمّے داران شرکت کر کے مدنی کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کا عزم کرکے لوٹتے ہیں ۔
                         دعوتِ  اسلامی  کی  قیّوم		سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم

اِس    پہ   فِدا    ہو  بچّہ  بچّہ	            یا اللہ   میری   جھولی  بھر دے
مَدَنی چینل
     مَحَلّے میں اگر مجوسی (آگ پوجنے والا)ہوٹل کھول لے تو ہر فرد کو یہ سمجھانا بہت دشوار ہو گا کہ اِس کافِر سے گوشت یا گوشت والی کوئی سی بھی غذا لیکر مت کھا ؤ کہ گناہ وحرام ہے۔ اَنسب طریقہ یہ ہے کہ اس  مَحَلَّے کے اندر مسلمان کا ہوٹل کھول لیا جائے اگر ایسا کر لیاتو اب سمجھانا آسان ہو جائے گا کہ وہاں کے بجائے یہاں سے کھاؤ۔ اِسی طرح T.V. کا مُعامَلہ ہے آج شاید ہی کوئی گھر T.V. سے خالی ہواور ہر باشُعُور مسلمان یہ جانتا ہے کہ ہمارے معاشرے کی تباہی میں T.V.کا بہت اہم کردار ہے! مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی نے T.V.کی تباہ کاریوں کے خلاف اچھی خاصی مُہم چلائی لیکن کما حَقُّہٗ  کامیابی نہ پائی ۔چونکہ ہزا ر میں سے تقریباً نوسوننانوے (999)افراد T.V.کے رسیا ہو چکے ہیں او ر غالب اکثریت دنیا و آخرت کی بھلائی بُرائی کی پرواہ کئے بغیر T.V. دیکھنے میں مشغول ہے ۔ T.V.بینی میں ان کی دیوانگی کی حد تک
Flag Counter