Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
40 - 56
تراجِم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالِک میں بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت دنیا کی تقریبا ً18زبانوں میں ترا جِم ہورہے ہیں ؛
 (1)عربی(ARABIC)(2) فارسی(PERSIAN)(3)انگریزی (ENGLISH ) 

(4) فرینچ (فرانسیسی)(FRENCH) (5)سواہلی(SWAHILI)(6) تامِل( TAMIL )

(7) سنگلا(SINGLA)(8) چائنیز(CHINIESE)(9) ھندی( HINDI ) 

(10)گجراتی(GUJARATI)(11)کریول(CREOL)(12) جرمن (GERMAN )

(13) اسپینش(SPANISH)(14)رشین(RUSSIAN) (15)بنگلہ(BANGLA)

(16) ھاؤسا(HAUSA)(17) پشتو( PUSHTO )(18)سندھی( SINDHI)
بیرونِ ملک اجتماعات
    دنیا کے کئی ممالک میں دو،دو دن کے سنّتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں ہزاروں مقامی اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں نیز ان اجتماعات کی برکت سے وقتاً فوقتاً غیر مسلم ،مسلمان ہوجاتے ہیں، ان اجتماعات سے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر اختیار کرتے ہیں ۔
تربیَّتی اجتماعات
    ملک و بیرونِ ملک میں ذمّے داران کے دو /تین دن کے تربیتی اجتماعات
Flag Counter