Brailvi Books

تَراویح کے فَضَائِل ومَسَائِل
25 - 56
قراٰن کی سعادت حاصِل کر رہی ہوں ۔یا الہٰی عَزَّوَجَل استِقامت دے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
استِقامت دین پر یا مصطَفٰے کردو عطا

بہرِ خَبّاب و بِلال و آلِ یا سِر یا نبی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مَدَنی اِنْعامات
    شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ نے اس پُرفتن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگناہوں سے بچنے کے طریقہ کار پر مشتمل شریعت وطریقت کا جامِع مجموعہ بنامِ ''مَدَنی انعامات''بصورتِ سُوالات عطافرمایاہے۔اسلامی بھائیوں کیلئے 72،اسلامی بہنوں کیلئے 63، طَلَبۂ علمِ دین کیلئے 92 ،دینی طالِبات کیلئے 83اور مَدَنی مُنّوں اورمَدَنی مُنّیوں کیلئے40اور خصوصی اسلامی بھائیوں(گونگے بہروں) کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات ہیں۔بے شمار اسلامی بھائی ،اسلامی بہنیں اورطُلباء مدنی انعامات کے مطابق عمل کرکے روزانہ سونے سے قبل ''فکرِمدینہ ''یعنی اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مَدَنی اِنْعامات کے پاکٹ سائز رسالے میں دیئے گئے خانے پُر کرتے ہیں۔ان مَدَنی اِنْعامات کو اپنا لینے کے بعد
Flag Counter