سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرواتیں ۔ ان کی مسلسل شَفقَتوں اور انفرادی کوشش کے سبب میری اِصلاح کا سامان ہونے لگا حتّٰی کہ فلمیں ڈِرامے دیکھنے، گانے باجے سننے اور دیگر گناہوں سے میں نے توبہ کر لی ۔مکتبۃُ المدینہ کے جاری کردہ سنّتوں بھرے بیانات کی کیسٹیں سنتی تو خوفِ خدا عَزَّوَجَل سے لرز کر رہ جاتی کہ اگر یونہی گناہ کرتے کرتے مجھے موت آگئی تو میرا کیا بنے گا !اسی طرح مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کُتُب ورسا ئل پڑھ کر مجھ میں احساسِ ذمّے داری پیدا ہوا اور میں بھی اسلامی بہنوں کے ساتھ مل کر نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہوگئی ۔ ذِمّہ دار اسلامی بہن مجھے جوبھی ذِمّے داری دیتیں بَحُسن وخوبی نبھانے کی کوشش کرتی ۔ یوں دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام کرتے کرتے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر عَلاقائی مُشاوَرت کی خادِمہ (ذمّہ دار)کی حیثیت سے دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کو بڑھانے میں کوشاں ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مفتئ دعوت اسلامی حافظ محمد فاروق العطاری المدنی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کہ جن کے عہدِ طالبِ علمی کا واقِعہ ہے کہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ قراٰنِ پاک کی کُل سات منزلوں میں سے روزانہ ایک منزل تلاوت فرمایا کرتے تھے میں بھی ان کی پَیروی میں روزانہ ایک منزل کی دُہرائی کرکے ہر سات دن میں ایک بار ختمِ