Brailvi Books

تکلیف نہ دیجئے
62 - 220
ہمارے ساتھ کچھ نہیں ہوگا تو وہ سب غرناطہ میں اکٹھے ہونا شروع ہوگئے۔ اس طرح حکومت نے تمام مسلمانوں کو ایک جگہ اکٹھا کرلیا اور انکی بڑی خاطر مدارت کی۔ یہ یکم اپریل کا دن تھا جب تمام مسلمانوں کو بحری جہاز میں بٹھا یا گیا مسلمانوں کو اپنا وطن چھوڑتے ہوئے تکلیف ہورہی تھی مگر اطمینان تھا کہ چلو جان تو بچ جائے گی۔ دوسری طرف حکمران اپنے محلات میں جشن منانے لگے ،جرنیلوں نے مسلمانوں کو الوداع کیا اور جہاز وہاں سے چل دئیے ، ان مسلمانوں میں بوڑھے، جوان ، خواتین ، بچے اور کئی ایک مریض بھی تھے جب جہاز گہرے سمندر میں پہنچے تو منصوبہ بندی کے تحت انہیں گہرے پانی میں ڈبو دیا گیا اور یوں وہ تمام مسلمان سمندر میں ڈوب گئے۔ اس کے بعد اسپین میں خوب جشن منایا گیا کہ ہم نے کس طرح اپنے دشمنوں کو بیوقوف (Fool)بنایا ۔ 
فرسٹ ائیر فول
	کالج میں پہلے دن داخل ہونے والے طلبہ کو بھی مختلف انداز سے فرسٹ ائیر فول(First year fool) بنایا جاتا ہے ، کبھی ان سے اُوٹ پٹانگ سوالات پوچھے جاتے ہیں ،کبھی غلط کلاس روم میں گھسا دیا جاتا ہے ، کبھی ان کی پُشت پر فرسٹ ائیرفول کا کارڈ یا اسٹیکر  چِپکا دیا جاتا ہے کبھی ان کے کپڑوں کو پین کی سیاہی سے رنگ دیا جاتا ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ایسا کرنے والوں کو سچی توبہ کی توفیق عطا فرمائے ۔
اٰمِین بِجاہِ النَّبِیِّ الْامین صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم