اے ہمارے پیارے اللّٰہعَزَّوَجَلَّ !ہمارے پیارے آقا صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے خوشبو دار پسینے کا واسطہ!ہمارے ظاہر و باطن کو ہر قسم کی بدبو سے پاک فرماکر معطر و معنبر فرمادے۔آمین بجاہ النبی الامینصلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
واہ اے عطرِ خدا ساز مہکنا تیرا
خوبرو ملتے ہیں کپڑوں میں پسینہ تیرا
(ذوقِ نعت،ص۱۵)
(29)فرشتوں کو تکلیف نہ دیجئے
فرمان مصطَفٰے صلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے :اِنَّ الْمَلٰئِکَۃَ تَتَأَذّٰی مِمَّایَتَأَذّٰی بِہِ بَنُوْ اٰدَم ، ملائکہ ہر اس شے سے اذیّت پاتے ہیں جس سے بنی آدم اذیت پاتے ہیں۔
(مسلم،کتاب المساجد،باب نھی من اکل ثوما۔۔۔الخ،ص۲۸۲،حدیث:۵۶۴)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃُ الحنّان اِس حدیثِ پاک کے تحت لکھتے ہیں :یعنی اگرمسجدانسانوں سے خالی بھی ہو تب بھی وہاں بدبُولے کر نہ جائے کہ وہاں رحمت کے فرشتے ہروقت رہتے ہیں اس کی بدبو سے اِیذا پائیں گے۔خیال رہے کہ مسجد کے فِرشتے رحمت کے فرشتے ہیں،ان کی طبیعت نازُک اوران کا اِحترام زیادہ ہے،لہٰذا حدیث پر یہ اِعتراض نہیں کہ فرشتے تو ہر انسان کے ساتھ ہر وقت رہتے ہیں تو چاہئے کہ کبھی یہ چیزیں نہ کھائے کیونکہ اﷲتعالٰی نے