Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
73 - 764
(2)…اللہ تعالیٰ شکر کرنے والوں  کو اس کا صلہ دے گا۔( اٰل عمران:۱۴۴)
(3)…شکر کرنے سے بندہ عذاب سے محفوظ رہتا ہے۔( النساء:۱۴۷)
(4)…شکر کرنے سے نعمتوں  میں  اضافہ ہوتا ہے۔( سورۃ ابراہیم:۷)
(5)…اللہ تعالیٰ اپنی حمد و شکر کئے جانے کو پسند فرماتا ہے۔( معجم الکبیر، الاسود بن شریع المجاشعی، ۱/۲۸۳، الحدیث: ۸۲۵)
(6)…شکر کرنے والا دل بندے کے ایمان پر مددگار ہے۔( ترمذی، کتاب التفسیر، باب ومن سورۃ التوبۃ، ۵/۶۵، الحدیث: ۳۱۰۵)
(7)…شکر گزار دل دین و دنیا کے اُمور پر مددگار ہے۔( شعب الایمان، الثالث والثلاثون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۴/۱۰۴، الحدیث: ۴۴۳۰)
(8)…عطا پر شکر کرنا اللہ تعالیٰ کی رحمت میں  داخل ہونے کا سبب ہے۔( شعب الایمان، الثالث والثلاثون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۴/۱۰۵، الحدیث: ۴۴۳۲)
(9)…وہ خیر جس میں  کوئی شر نہیں  ،عافِیَّت کے ساتھ شکر کرنا ہے۔( شعب الایمان، الثالث والثلاثون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۴/۱۰۶، روایت نمبر: ۴۴۳۶)
(10)…آسانی میں  شکر کرنے والا زاہد ہے۔( شعب الایمان، الثالث والثلاثون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۴/۱۰۶، روایت نمبر: ۴۴۳۸)
(11)…شکر ایمان کا نصف حصہ ہے۔( شعب الایمان، الثالث والثلاثون من شعب الایمان۔۔۔ الخ، ۴/۱۰۹، روایت نمبر: ۴۴۴۸)
(12)…اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا دنیا کی تمام نعمتوں  سے بہتر ہے۔( ابن عساکر، محمد بن عبد اللّٰہ بن محمد بن عبید اللّٰہ بن ہمام۔۔۔ الخ، ۵۴/۱۶)
(13)…قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کے افضل ترین بندے وہ ہوں  گے جو بہت شکر گزار ہوں  گے۔( معجم الکبیر، عبد الرحمن بن مورق العجلی عن مطرف، ۱۸/۱۲۴، الحدیث: ۲۵۴)
(14)…شکر ادا کرنے سے بندہ زوالِ نعمت سے بچ جاتا ہے۔( مسند الفردوس، باب الحائ، ۲/۱۵۵، الحدیث: ۲۷۸۳)
…(15)جب اللہ تعالیٰ کسی قوم کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو ان کی عمر دراز کر دیتا اور انہیں  شکر کا اِلہام