Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
383 - 764
جس فتح کا وعدہ کیا گیا اس کے حاصل ہونے تک مسلمانوں  کے دل اس سے راحت پائیں ۔ نزدیک آنے والی فتح سے مراد خیبر کی فتح ہے۔( خازن، الفتح، تحت الآیۃ: ۲۷، ۴/۱۶۱، مدارک، الفتح، تحت الآیۃ: ۲۷، ص۱۱۴۶-۱۱۴۷، ملتقطاً)
 آیت ’’ لَتَدْخُلُنَّ الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل:
	آیت کے اس حصے اور ا س کے بعد والے حصے سے دو مسئلے معلوم ہوئے:
(1)… کبھی سارے حرم شریف کو مسجد ِحرام کہہ دیتے ہیں ،یہاں  ایساہی ہے کیونکہ خاص مسجد حرام شریف میں  حاجی بال نہیں  منڈاتے ۔
(2)… حج وغیرہ میں  بال منڈانا کتروانے سے افضل ہے کیونکہ یہاں  اللہ تعالیٰ نے پہلے بال منڈانے کا ذکر فرمایا ہے۔
هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖؕ-وَ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًاؕ(۲۸)
ترجمۂکنزالایمان: وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اُسے سب دینوں  پر غالب کرے اور اللہ کافی ہے گواہ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہی (اللہ) ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے سب دینوں  پر غالب کردے اور اللہ کافی گواہ ہے۔
{هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ: وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا۔} جب اگلا سال آیا تو اللہ تعالیٰ نے حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خواب کا جلوہ دکھلایا اور واقعات اس کے مطابق رونُما ہوئے، چنانچہ ارشاد فرماتا ہے :وہی اللہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے سب دینوں  پر غالب کردے خواہ وہ مشرکین کے دین ہوں  یا اہل ِکتاب کے، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے یہ نعمت