Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
373 - 764
تعالیٰ دُنْیَوی انعام کے طور پر ’’خیبر کی فتح ‘‘ عطا فرمائے گا اور اس فتح میں  غنیمت کے طور پر خیبر والوں  کے بہت سے اَموال بھی عطا فرمائے گا جنہیں  وہ لیں  گے اور اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ ا س کی قدرت و غلبہ کامل ہے اور وہ تمہاری مدد سے بے نیاز ہے اور کامل حکمت والا ہے ، اسی لئے اس نے اپنے دشمنوں  کو تمہارے ہاتھوں  سے ہلاک کروایا تاکہ تمہیں  ثواب ملے۔( خازن، الفتح، تحت الآیۃ: ۱۹، ۴/ ۱۵۱، تفسیرکبیر، الفتح، تحت الآیۃ: ۱۹، ۱۰/۷۹-۸۰، ملتقطاً)
	یاد رہے کہ خیبر کا علاقہ بڑا زرخیز تھا اور یہاں  عمدہ کھجوریں  بکثرت پیدا ہوتی تھیں  اور یہاں  کے یہودی مالدار بھی بہت تھے،جب خیبر فتح ہوا تو ان کے اَموال رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے صحابہ ٔکرام رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُمْ میں  تقسیم فرمائے۔
وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً تَاْخُذُوْنَهَا فَعَجَّلَ لَكُمْ هٰذِهٖ وَ كَفَّ اَیْدِیَ النَّاسِ عَنْكُمْۚ-وَ لِتَكُوْنَ اٰیَةً لِّلْمُؤْمِنِیْنَ وَ یَهْدِیَكُمْ صِرَاطًا مُّسْتَقِیْمًاۙ(۲۰)
ترجمۂکنزالایمان: اور اللہ نے تم سے وعدہ کیا ہے بہت سی غنیمتوں  کا کہ تم لو گے تو تمہیں  یہ جلد عطا فرمادی اور لوگوں  کے ہاتھ تم سے روک دئیے اور اس لیے کہ ایمان والوں  کے لیے نشانی ہو اور تمہیں  سیدھی راہ دکھادے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں  کاوعدہ کیا ہے جو تم حاصل کرو گے تو تمہیں  یہ جلد عطا فرمادی اور لوگوں  کے ہاتھ تم سے روک دئیے اور تاکہ ایمان والوں  کے لیے نشانی ہو اور تاکہ وہ تمہیں  سیدھا راستہ دکھائے۔
{وَعَدَكُمُ اللّٰهُ مَغَانِمَ كَثِیْرَةً: اور اللہ نے تم سے بہت سی غنیمتوں  کاوعدہ کیا ہے۔} یعنی اے حدیبیہ میں  شرکت کرنے والو!اللہ تعالیٰ نے تم سے خیبر کے علاوہ بھی بہت سے اموالِ غنیمت کاوعدہ کیا ہے جنہیں  تم آئندہ فتوحات کے