Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
343 - 764
لیکن اس نے کسی اور کو مدد کرنے پر مُقرر نہیں  فرمایا بلکہ اے ایمان والو! تمہارے دلوں  میں  اطمینان اتارا تاکہ رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مدد کرنا اور ان کے دشمنوں  کو ہلاک کرنا تمہارے ہاتھوں  سے ہو اور اس کی وجہ سے تمہیں  ثواب اور دشمنوں  کو عذاب ملے اور اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے کہ وہ آسمانوں  اور زمینوں  کے تمام لشکروں  کا علم رکھنے والا اور ان کا انتظام فرمانے میں  حکمت والا ہے۔( خازن، الفتح، تحت الآیۃ: ۴، ۴/۱۴۵-۱۴۶، مدارک، الفتح، تحت الآیۃ: ۴، ص۱۱۴۱، ملتقطاً)
لِّیُدْخِلَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَا وَ یُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَیِّاٰتِهِمْؕ-وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا عَظِیْمًاۙ(۵) وَّ یُعَذِّبَ الْمُنٰفِقِیْنَ وَ الْمُنٰفِقٰتِ وَ الْمُشْرِكِیْنَ وَ الْمُشْرِكٰتِ الظَّآنِّیْنَ بِاللّٰهِ ظَنَّ السَّوْءِؕ-عَلَیْهِمْ دَآىٕرَةُ السَّوْءِۚ-وَ غَضِبَ اللّٰهُ عَلَیْهِمْ وَ لَعَنَهُمْ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَهَنَّمَؕ-وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا(۶)
ترجمۂکنزالایمان: تاکہ ایمان والے مردوں  اور ایمان والی عورتوں  کو باغوں  میں  لے جائے جن کے نیچے نہریں  رواں  ہمیشہ اُن میں  رہیں  اور ان کی بُرائیاں  اُن سے اُتار دے اور یہ اللہ کے یہاں  بڑی کامیابی ہے۔ اور عذاب دے منافق مَردوں  اور منافق عورتوں  اور مشرک مَردوں  اور مشرک عورتوں  کو جو اللہ پر بُراگمان رکھتے ہیں  انہیں  پر ہے بُری گردش اور اللہ نے ان پر غضب فرمایا اور اُنہیں  لعنت کی اور ان کے لیے جہنم تیار فرمایا اور وہ کیا ہی بُرا انجام ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:  تاکہ وہ ایمان والے مردوں  اور ایمان والی عورتوں  کو ان باغوں  میں داخل فرمادے جن کے نیچے نہریں