کرنے لگ جائیں اور اللہ تعالیٰ کی دعوت کوقبول کر لیں ۔
(9)…اس سورت کے آخر میں بیان کیاگیا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنی مَشِیَّت کے مطابق اولاد عطا کر دے اور جسے چاہے نہ عطا کرے ، نیز وحی کی اَقسام اور قرآنِ پاک کی عظمت و شان بیان کی گئی کہ یہ آخری آسمانی کتاب ہے۔
سورۂ حٰمٓ السَّجدہ کے ساتھ مناسبت:
سورۂ شوریٰ کی اپنے سے ماقبل سورت ’’حٰمٓ السَّجدہ‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں میں کفار کے عقائد کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور انہیں عذاب کی وعید سنائی گئی ہے نیز دونوں سورتوں میں اللہ تعالیٰ کی قدرت و وحدانیّت پر زمینی اور آسمانی دلائل بیان کئے گئے ہیں ۔ دوسری مناسبت یہ ہے کہ دونوں سورتوں میں مسلمانوں کو جنت اور اس کی نعمتوں تک پہنچانے والے دینِ حق یعنی اسلام پر اِستقامت کے ساتھ قائم رہنے کی ترغیب دی گئی اور کفار کو جہنم کے ہَولْناک عذابات تک پہنچانے والے عمل یعنی دین ِحق سے اِنحراف کرنے پر ڈرایا گیا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمۂکنزالایمان: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان رحم والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
حٰمٓۚ(۱) عٓسٓقٓ(۲) كَذٰلِكَ یُوْحِیْۤ اِلَیْكَ وَ اِلَى الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِكَۙ-اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۳)
ترجمۂکنزالایمان: یونہی وحی فرماتا ہے تمہاری طرف اور تم سے اگلوں کی طرف اللہ عزت و حکمت والا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: حٰمٓ ۔ عٓسٓقٓ۔عزت و حکمت والا اللہ تمہاری طرف اور تم سے پہلے لوگوں کی طرف یونہی وحی فرماتا ہے۔