Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
272 - 764
صحیح بات ہے کہ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے پہلے اور ان کے بعد بہت سے عذابِ الٰہی کا ڈر سنانے والے پیغمبر گزر چکے ہیں  ۔ حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا:اے میری قوم! اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو ، بیشک مجھے ڈر ہے کہ کہیں  تمہارے شرک اور توحید سے اِعراض کرنے کی وجہ سے تم پرایک بڑے دن کا عذاب نہ آجائے۔ (اگر تم اس سے بچنا چاہتے ہوتو اللہ تعالیٰ کی وحدانیّت پر ایمان لے آؤ اور صرف اسی کی عبادت کرو۔)( تفسیرکبیر، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۱، ۱۰/۲۴، روح البیان، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۱، ۸/۴۸۰-۴۸۱، ملتقطاً)
{قَالُوْۤا: انہوں  نے کہا۔} قوم نے حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جواب دیا:کیا تم ہمارے پاس اس لئے آئے ہو کہ ہم سے ہمارے بتوں  کی پوجا چھڑا کر ہمیں  اپنے دین کی طرف پھیر دو،ایسا ہر گز نہیں  ہو سکتااورتم نے ہمیں  جو عذاب کی وعید سنائی ہے ،اس میں  اگر تم سچے ہوتو ہم پر وہ عذاب لے آؤ۔( روح البیان، الاحقاف، تحت الآیۃ: ۲۲، ۸/۴۸۱)
قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ ﳲ وَ اُبَلِّغُكُمْ مَّاۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ لٰكِنِّیْۤ اَرٰىكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُوْنَ(۲۳)
ترجمۂکنزالایمان:  اس نے فرمایااس کی خبر تو اللہ ہی کے پاس ہے میں  تو تمہیں  اپنے رب کے پیام پہونچاتا ہوں  ہاں  ہاں  میری دانِست میں  تم نرے جاہل لوگ ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:  فرمایا:علم تو اللہ ہی کے پاس ہے اورمیں  تمہیں  اسی چیز کی تبلیغ کرتا ہوں  جس کے ساتھ مجھے بھیجا گیا ہے لیکن میں  تمہیں  ایک جاہل قوم سمجھتا ہوں ۔
{قَالَ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ: فرمایا: علم تو اللہ ہی کے پاس ہے۔} حضرت ہود عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی قوم کے جواب میں  ارشادفرمایا:عذاب نازل ہونے کا وقت مجھے معلوم نہیں  کیونکہ اس کا علم تو اللہ تعالیٰ ہی کے پاس ہے اورجب عذاب کا مقررہ وقت آئے گا تو وہی اسے نازل فرمائے گااور میرا یہ کام نہیں  ہے کہ میں  اس معاملے میں  کوئی دخل دوں  بلکہ میری