Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
176 - 764
نے جمعہ کی رات یا جمعہ کے دن میں  سورۂ حٰمٓدُخان پڑھی تو اللہتعالیٰ ا س کے لئے جنت میں  گھر بنائے گا۔‘‘( معجم الکبیر، صدی بن العجلان ابوامامۃ الباہلی۔۔۔ الخ، فضال بن جبیر عن ابی امامۃ، ۸/۲۶۴، الحدیث: ۸۰۲۶)
سورۂ دُخان کے مضامین:
	اس سور ت کا مرکزی مضمون توحید و رسالت اور مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور اعمال کی جزاء ملنے کا بیان ہے اور اس سورت میں  یہ چیزیں  بیان کی گئی ہیں 
(1) …اس سورت کی ابتداء میں  یہ بیان کیاگیا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ مجید کو شبِ قدر میں  نازل کیاہے اور اس رات میں  اللہ تعالیٰ کے حکم سے تمام اہم کام فرشتوں  کے درمیان تقسیم کر دئیے جاتے ہیں  اور یہ بتایاگیا کہ کفارِ مکہ قرآنِ مجید کے بارے میں  شک میں  پڑے ہوئے ہیں  اور جس دن انہیں  عذاب دیا جائے گا تو ا س دن وہ عذاب دور کئے جانے کی فریاد کریں  گے اور ایمان قبول کرنے کااقرار کریں  گے اور ان کا حال یہ ہے کہ اگر ان سے عذاب دور کر دیا جائے تو بھی یہ ایمان نہیں  لائیں  گے کیونکہ یہ نبی کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے واضح معجزات دیکھ کر ایمان نہیں  لائے تو اب کہاں  لائیں  گے اور یہی حال ان سے پہلے کفار کا تھا کہ وہ بھی روشن نشانیاں  دیکھنے کے باوجود اپنے کفر پر قائم رہے، اور ا س کی مثال کے طور پر حضرت موسیٰ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور فرعون کا واقعہ بیان کیا گیا ،فرعون اور اس کی قوم کا دردناک انجام بتایا گیا تاکہ کفارِ مکہ ا س سے عبرت حاصل کریں ۔
(2) …کفارِ مکہ نے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے کا انکار کیا تو تُبّع نامی بادشاہ کی قوم اور ان سے پہلی قوموں  جیسے عاد اورثمود کا انجام بیان کر کے ان کا رد کیاگیا۔
(3) …کفارِ مکہ کے سامنے قیامت کے دن کی ہولناکیاں  بیان کی گئیں  اور اس دن ہونے والے حساب اور ملنے والے عذاب اور جہنمی کھانے زقوم کے بارے میں  بتایا گیا اور سورت کے آخر میں  نیک لوگوں  کا ٹھکانہ اور برے لوگوں  کا ٹھکانہ بتایا گیا تاکہ نیک لوگ خوش ہو جائیں  اور برے لوگ دردناک عذاب سے ڈر جائیں  اور اپنے برے افعال سے باز آجائیں ۔ 
سورۂ زُخْرُفْکے ساتھ مناسبت:
	سورۂ دُخان کی اپنے سے ماقبل سورت ’’زُخْرُفْ‘‘ کے ساتھ ایک مناسبت یہ ہے کہ دونوں  سورتوں  کے شروع