ترجمۂکنزالایمان: اور اگر تم اُن سے پوچھو کہ انہیں کس نے پیدا کیا تو ضرور کہیں گے اللہ نے تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور اگر تم ان سے پوچھو :انہیں کس نے پیدا کیا ؟تو ضرور کہیں گے: ’’ اللہ نے‘‘ تو کہاں اوندھے جاتے ہیں ؟
{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} یعنی اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر آپ ان مشرکین سے پوچھیں کہ انہیں کس نے پیدا کیا ؟تو وہ ضرور کہیں گے: اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے اور یہ اقرار کریں گے کہ جہان کا خالق اللہ تعالیٰ ہے،تو اس اقرار کے باوجود یہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت کیسے کرتے ہیں اور اس کی توحید اور عبادت سے کس طرح پھرتے ہیں ؟( خازن، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۸۷، ۴/۱۱۱)
وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ(۸۸) فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌؕ-فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ۠(۸۹)
ترجمۂکنزالایمان: مجھے رسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے رب یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔ تو اُن سے درگزر کرو اور فرماؤ بس سلام ہے کہ آگے جان جائیں گے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: رسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے رب!یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔ تو ان سے درگزر کرو اور فرماؤ: بس سلام ہے توعنقریب جان جائیں گے۔
{وَ قِیْلِهٖ: رسول کے اس کہنے کی قسم!} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا’’مجھے اپنے حبیب محمد مصطفی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ا س بات کی قسم کہ اے میرے رب! عَزَّوَجَلَّ، تو نے مجھے ان مشرکین کو عذاب سے ڈرانے کا حکم دیا اور ان کی طرف رسول بنا کر بھیجا تاکہ میں انہیں تیری طرف بلاؤں لیکن میرے