Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
168 - 764
سازش کرنے اور دھوکے سے انہیں  ایذا پہنچانے کا کام پکا کر لیا ہے اور در حقیقت ایسا ہی تھا کہ قریش دارُالنَّدْوَہ میں جمع ہو کر حضور پُر نور صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوایذا پہنچانے کے لئے حیلے سوچتے تھے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے ’’تو ہم بھی اپنے نبی کی حفاظت اور ان کے مُنکروں  کی بربادی کاکام پکا کرنے والے ہیں ۔( مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۷۹، ص۱۱۰۶، ملخصاً)
	 کفارِقریش نے دارُالنَّدْوَہ میں  جمع ہو کر تاجدارِ رسالت صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خلاف جو سازش تیار کی اس کی تفصیل اس آیت میں  ہے،چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ’’وَ اِذْ یَمْكُرُ بِكَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لِیُثْبِتُوْكَ اَوْ یَقْتُلُوْكَ اَوْ یُخْرِجُوْكَؕ-وَ یَمْكُرُوْنَ وَ یَمْكُرُ اللّٰهُؕ-وَ اللّٰهُ خَیْرُ الْمٰكِرِیْنَ‘‘(انفال:۳۰)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اوراے حبیب! یاد کروجب کافروں  نے تمہارے خلاف سازش کی کہ تمہیں  باندھ دیں  یا تمہیں  شہید کردیں  یا تمہیں  نکال دیں  اور وہ اپنی سازشیں  کررہے تھے اور اللہ اپنی خفیہ تدبیر فرمارہا تھا اور اللہ سب سے بہتر خفیہ تدبیر فرمانے والا ہے۔
اَمْ یَحْسَبُوْنَ اَنَّا لَا نَسْمَعُ سِرَّهُمْ وَ نَجْوٰىهُمْؕ-بَلٰى وَ رُسُلُنَا لَدَیْهِمْ یَكْتُبُوْنَ(۸۰)
ترجمۂکنزالایمان:  کیا اس گھمنڈ میں  ہیں  کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی مَشْوَرَت نہیں  سنتے ہاں  کیوں  نہیں  اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:  کیا وہ یہ سمجھتے ہیں  کہ ہم ان کی آہستہ بات اور ان کی خفیہ مشاورت نہیں  سنتے؟ ہاں ، کیوں  نہیں ؟ اور ہمارے فرشتے ان کے پاس لکھ رہے ہیں ۔