Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
165 - 764
سے مسلمان ہو جاتے ہیں  اُسی طرح بہت سے بدنصیب مسلمانوں  کا بھی ایمان سے پھر جاناثابت ہے۔ جیسا کہ حضرت ابو سعید خدری رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے روایت ہے، حضورِ اَقدس صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’اولادِ آدم مختلف طبقات پر پیدا کی گئی ان میں  سے بعض مومن پیدا ہوئے حالت ِایمان پر زندہ رہے اور مومن ہی مریں  گے، بعض کافر پیدا ہوئے حالت ِکفر پر زندہ رہے اور کافر ہی مریں  گے، جبکہ بعض مومن پیدا ہوئے مومنانہ زندگی گزاری اور حالت ِکفر پر رخصت ہوئے ،بعض کافر پیدا ہوئے ،کافر زندہ رہے اور مومن ہو کر مریں  گے۔( ترمذی، کتاب الفتن، باب ما اخبر النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم اصحابہ... الخ، ۴/۸۱، الحدیث: ۲۱۹۸)
	اورحضرت ابو ہریرہ رَضِیَ اللہ تَعَالٰی  عَنْہُ سے مروی ہے ،نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’ان فتنوں  سے پہلے نیک اعمال کے سلسلے میں  جلدی کرو !جو تاریک رات کے حصوں  کی طرح ہوں  گے۔ ایک آدمی صبح کو مومن ہو گا اور شام کو کافر ہوگااور شام کو مومن ہوگااور صبح کافر ہوگا۔ نیز اپنے دین کو دنیاوی سازو سامان کے بد لے فروخت کر دے گا۔( مسلم، کتاب الایمان، باب الحثّ علی المبادرۃ بالاعمال... الخ، ص۷۳، الحدیث: ۱۸۶(۱۱۸))
	اعلیٰ حضرت امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ فرماتے ہیں ’’علمائے کرام فر ماتے ہیں : ’’جس کو سَلبِ ایمان کا خوف نہ ہومرتے وقت اس کا ایمان سَلب ہوجانے کا اندیشہ ہے۔(ملفوظات اعلیٰ حضرت، حصہ چہارم، ص۴۹۵)
	اللہ تعالیٰ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں  اپنے ایمان کی حفاظت کی فکر کرنے کی توفیق عطا فرمائے، اٰمین۔
	نوٹ: ایمان کی حفاظت کے بارے میں  اور جن کلما ت سے ایمان ضائع ہو جاتا ہے ان کی تفصیل جاننے کے لئے ’’کفریہ کلمات کے بارے میں  سوال جواب‘‘ کتاب کا مطالعہ کرنا بہت فائدہ مند ہے۔
وَ نَادَوْا یٰمٰلِكُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّكَؕ-قَالَ اِنَّكُمْ مّٰكِثُوْنَ(۷۷)
ترجمۂکنزالایمان:  اور وہ پکاریں  گے اے مالک تیرا رب ہمیں  تمام کرچکے وہ فرمائے گا تمہیں  تو ٹھہرنا ہے۔