Brailvi Books

صراط الجنان جلد نہم
134 - 764
ترجمۂکنزالایمان:  تو اگر ہم تمہیں  لے جائیں  تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں  گے۔  یا تمہیں  دکھادیں  جس کا انہیں  ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم اُن پر بڑی قدرت والے ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو اگر ہم تمہیں  لے جائیں  تو ان سے ہم ضرور بدلہ لیں  گے۔ یا ہم تمہیں  دکھادیں  جس کا انہیں  ہم نے وعدہ دیا ہے تو ہم ان پر بڑی قدرت والے ہیں ۔
{فَاِمَّا نَذْهَبَنَّ بِكَ: تو اگر ہم تمہیں  لے جائیں ۔} اس سے پہلی آیت میں  بیان فرمایا کہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دعوت دل کے بہروں  اور اندھوں  پر اثر نہیں  کرتی جبکہ اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت میں  کفار کے لئے دنیا اور آخرت کے عذاب کی وعید بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اے پیارے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، اگر ہم کفارِ مکہ کو عذاب دینے سے پہلے آپ کو وفات دے دیں  توآپ کے بعد ہم ان سے ضرور بدلہ لیں  گے یا آپ کی زندگی میں  ہی ان پر ہونے والا وہ عذاب آپ کودکھادیں  گے جس کا انہیں  ہم نے وعدہ دیا ہے کیونکہ ہم جب چاہیں  انہیں  عذاب دینے پر بڑی قدرت رکھنے والے ہیں ۔( تفسیرکبیر،الزّخرف،تحت الآیۃ:۴۱-۴۲،۹/۶۳۴، خازن،الزّخرف،تحت الآیۃ:۴۱-۴۲، ۴/۱۰۶، مدارک، الزّخرف، تحت الآیۃ: ۴۱-۴۲، ص۱۱۰۱، ملتقطاً)
فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِیْۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَۚ-اِنَّكَ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ(۴۳)
ترجمۂکنزالایمان:  تو مضبوط تھامے رہو اُسے جو تمہاری طرف وحی کی گئی بیشک تم سیدھی راہ پر ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: تو اسے مضبوطی سے تھامے رکھو جو تمہاری طرف وحی کی گئی ہے بیشک تم سیدھی راہ پر ہو۔
{فَاسْتَمْسِكْ بِالَّذِیْۤ اُوْحِیَ اِلَیْكَ: تو اسے مضبوطی سے تھامے رکھو جو تمہاری طرف وحی کی گئی ہے۔} رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تسلی دینے کے بعد اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا’’اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ، آپ (کفار کی سرکشی پر رنجیدہ نہ ہوں  بلکہ)ہماری کتاب قرآنِ پاک کو مضبوطی سے تھامے رکھیں  اور اس کے احکامات پر عمل