Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
90 - 608
 گا یہاں  تک کہ وہ اپنے کہنے کے مطابق عذاب پالے۔(1)
(2)…حضرت مستورد بن شداد  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے،رسولِ کریم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: ’’جس شخص کو کسی مسلمان مردکی برائی کرنے کی وجہ سے کھانے کو ملا، اللہ تعالٰی اسے اتنا ہی جہنم سے کھلائے گا اور جس کو کسی مسلمان مردکی برائی کرنے کی وجہ سے کپڑا پہننے کو ملا، اللہ تعالٰی اسے جہنم کا اتنا ہی کپڑا پہنائے گا۔(2)
	اللہ تعالٰی ایسے لوگوں  کو عقل ِسلیم عطا فرمائے اور مسلمان بھائیوں  کو بدنام کرنے کے ارادے اور منصوبے بنانے اور ان پر عمل پیرا ہونے سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے،اٰمین۔
قَالُوْۤا اَرْجِهْ وَ اَخَاهُ وَ ابْعَثْ فِی الْمَدَآىٕنِ حٰشِرِیْنَۙ(۳۶) یَاْتُوْكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِیْمٍ(۳۷)
ترجمۂکنزالایمان: وہ بولے انھیں  اوران کے بھائی کو ٹھہرائے رہو اور شہروں  میں  جمع کرنے والے بھیجو۔ کہ وہ تیرے پاس لے آئیں  ہر بڑے جادوگر دانا کو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: انہوں  نے کہا: اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں  میں  جمع کرنے والے بھیجو۔ وہ تمہارے پاس ہر بڑے علم والے جادوگر کو لے آئیں  گے۔
{قَالُوْۤا: انہوں  نے کہا۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ فرعون کے مشورہ طلب کرنے پر سرداروں  نے اس سے کہا’’تم حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اور اس کے بھائی ہارون عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مہلت دو اور جب تک ان کا جھوٹاہونا ظاہر نہیں  ہو جاتا اس وقت تک انہیں  قتل کرنے میں  جلدی نہ کرو تاکہ لوگ تمہارے بارے میں  برا گمان نہ کریں  اور تمہارے پاس انہیں  قتل کرنے کا عذر بھی ہو جائے، اس کے لئے تم یوں  کرو کہ مختلف شہروں  میں 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…ابو داود، کتاب الادب، باب من ردّ عن مسلم غیبۃ، ۴/۳۵۴، الحدیث: ۴۸۸۳۔
2…ابو داود، کتاب الادب، باب فی الغیبۃ، ۴/۳۵۴، الحدیث: ۴۸۸۱۔