Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
78 - 608
مؤمنون میں  گزر چکاہے۔
قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ-اَلَا یَتَّقُوْنَ(۱۱)
ترجمۂکنزالایمان: جو فرعون کی قوم ہے کیا وہ نہ ڈریں  گے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: جو فرعون کی قوم ہے، کیا وہ نہیں  ڈریں  گے؟
{قَوْمَ فِرْعَوْنَؕ: جو فرعون کی قوم ہے۔} حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو بنی اسرائیل کی طرف بھی رسول بنا کر بھیجا گیا تھا مگر یہاں  جو پیغام مذکور ہے وہ خاص فرعون کی قوم قِبط کی طرف ہے تاکہ اُنہیں  اُن کی بدکرداری پر زَجر فرمائیں ، چنانچہ اللہ تعالٰی نے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام سے فرمایا کہ تم ظالم لوگوں  کے پاس جاؤ اور وہ فرعون کی قوم ہے، انہوں  نے کفر اور گناہوں  کا اِرتکاب کر کے اپنی جانوں  پر ظلم کیا اور بنی اسرائیل کو غلام بنا کر اور انہیں  طرح طرح کی ایذائیں  پہنچا کر اُن پر ظلم کیا۔کیا وہ اللہ تعالٰی سے نہیں  ڈریں  گے اور اپنی جانوں  کو اللہ تعالٰی پر ایمان لا کر اور اس کی فرمانبرداری کرکے اس کے عذاب سے نہ بچائیں  گے؟(1)
قَالَ رَبِّ اِنِّیْۤ اَخَافُ اَنْ یُّكَذِّبُوْنِؕ(۱۲) وَ یَضِیْقُ صَدْرِیْ وَ لَا یَنْطَلِقُ لِسَانِیْ فَاَرْسِلْ اِلٰى هٰرُوْنَ(۱۳)
ترجمۂکنزالایمان: عرض کی اے میرے رب میں  ڈرتا ہوں  کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں  گے۔ اور میرا سینہ تنگی کرتا ہے اور میری زبان نہیں  چلتی تو تُو ہا رون کو بھی رسول کر۔
ترجمۂکنزُالعِرفان:  عرض کی: اے میرے رب !میں  اس بات سے ڈرتا ہوں  کہ وہ مجھے جھٹلا ئیں  گے۔ اور میرا سینہ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، الشعراء، تحت الآیۃ: ۱۰-۱۱، ۳/۳۸۳۔