Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
58 - 608
وجہ سے آپ کے پیٹ میں  تکلیف ہونے لگی تو آپ نے پیٹ پر انگلی مار کر فرمایا: ’’تجھے جتنی تکلیف ہوتی ہے ہوتی رہے، جب تک لوگوں  سے فاقہ کی سختی ختم نہیں  ہو جاتی تیرے لئے میرے پاس یہی کچھ ہے۔(1)
(3)…حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰیوَجْہَہُ الْکَرِیْم نے اپنے دورِ خلافت میں  تین درہم کا ایک کپڑ اخریدا اور اسے پہنا، آپ نے ا س کی آستینیں  کلائیوں  سے کاٹ کر فرمایا: ’’تمام تعریفیں  اس اللہ تعالٰی کے لئے ہیں  جس نے مجھے اپنے عمدہ لباس میں  سے یہ لباس پہنایا۔(2)
(4)…جب حمص کے گورنر حضرت عمیر بن سعد رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُحضرت عمر فاروق  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ کی بارگاہ میں  حاضر ہوئے تو آپ نے پوچھا: ’’تم کیاکچھ لے کر آئے ہو؟ حضرت عمیر  رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے عرض کی: ’’میرے پاس میرا تھیلاہے جس میں  اپنازادِراہ رکھتاہوں ، ایک پیالہ ہے جس میں  کھاناکھاتاہوں  اور اسی سے اپناسر اور کپڑے وغیرہ دھوتا ہوں ، ایک پانی کا برتن ہے جس میں  پانی پیتاہوں  اور وضو وغیرہ کرتاہوں  اورایک لاٹھی ہے جس پر ٹیک لگاتاہوں  اور اگر کوئی دشمن آ جائے تو اسی لاٹھی سے اس کامقابلہ کرتاہوں ، خدا عَزَّوَجَلَّ کی قسم!اس کے علاوہ میرے پاس دُنْیَوی مال و مَتاع نہیں۔(3)
وَ الَّذِیْنَ لَا یَدْعُوْنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَ لَا یَقْتُلُوْنَ النَّفْسَ الَّتِیْ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالْحَقِّ وَ لَا یَزْنُوْنَۚ-وَ مَنْ یَّفْعَلْ ذٰلِكَ یَلْقَ اَثَامًاۙ(۶۸)
ترجمۂکنزالایمان: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہیں  پوجتے اور اس جان کو جس کی اللہ نے حرمت رکھی ناحق نہیں  مارتے اور بدکاری نہیں  کرتے اور جو یہ کام کرے وہ سزا پائے گا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہ جو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کی عبادت نہیں  کرتے اور اس جان کو ناحق قتل نہیں  کرتے 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…الزہد لابن حنبل، زہد عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ، ص۱۴۵، روایت نمبر: ۶۰۸۔
2…احیاء علوم الدین، کتاب الفقر والزہد، بیان تفصیل الزہد فیما ہو من ضروریات الحیاۃ، ۴/۲۸۸۔
3…عیون الحکایات، الحکایۃ الاولی، ص۱۳۔