Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
53 - 608
ہوتے جس کی وجہ سے ریاکاری کا موقع نہیں  ہوتا۔یہ تینوں  فوائد قرآن مجید میں  انتہائی جامع انداز میں  بیان کئے گئے ہیں ،چنانچہ سورہِ مُزَّمِّل میں  اللہ تعالٰی ارشاد فرماتا ہے:
’’اِنَّ نَاشِئَةَ الَّیْلِ هِیَ اَشَدُّ وَطْاً وَّ اَقْوَمُ قِیْلًاؕ‘‘(1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: بیشک رات کو قیام کرنا زیادہ موافقت کا سبب ہے اور بات خوب سیدھی نکلتی ہے۔
اپنی راتیں  عبادت میں  گزارنے والی دو بزرگ خواتین:
	ہمارے بزرگانِ دین اپنی راتوں  کو اللہ تعالٰی کی عبادت کرتے ہوئے گزارا کرتے تھے اور ان کی شب بیداری کے ایسے ایسے حیرت انگیز واقعات ہیں  کہ انہیں  سن کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، یہاں  بطورِ خاص دو بزرگ خواتین کے واقعات ملاحظہ ہوں ،
(1)…امام محمد بن سیرین رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی بہن حضرت حفصہ بن سیرین رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہا بصرہ میں  ایک انتہائی عبادت گزار خاتون تھیں ، آپ رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہا ساری رات نماز پڑھتے ہوئے گزار دیتیں  اور نماز میں  آدھا قرآن پاک تلاوت فرماتیں ۔بسا اوقات اپنی نماز پڑھنے کی جگہ پر اتنی دیر نماز میں  کھڑی رہتیں  کہ آپ کا چراغ بجھ جاتا، لیکن آپ کے لئے صبح تک (چراغ کی روشنی کے بغیر) گھر روشن رہتا۔
(2)…حضرت رابعہ بصریہ رَحْمَۃُاللہ تَعَالٰی عَلَیْہا کی اپنی وفات تک یہ عادت رہی کہ آپ ساری رات نماز پڑھتی رہتیں  اور جب فجر کا وقت قریب ہوتا تو تھوڑی دیر کے لئے سو جاتیں ،پھر بیدار ہو کر کہتیں :اے نفس!تم کتنا سوؤ گے اور کتنا جاگو گے، عنقریب تم ایسی نیند سو جاؤ گے کہ اس کے بعد قیامت کی صبح کو ہی بیدار ہو گے۔(2)
	ان واقعات میں  مسلمان خواتین کے لئے بڑی نصیحت ہے، انہیں  چاہئے کہ اپنی راتیں  غفلت کی نیندسو کر اور عبادت سے خالی نہ گزاریں  بلکہ رات میں  اٹھ کر کچھ نہ کچھ عبادت کیا کریں  اور اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں  سجدہ ریز ہو کر اپنی، اپنے اہلِ خانہ اور دیگر مسلمانوں  کی بخشش و مغفرت کی دعائیں  مانگاکریں ۔ 
تھوڑی عبادت کرنے والوں  کو بھی شب بیداری کا ثواب:
	یاد رہے کہ اللہ تعالٰی اپنے بندوں  پر بڑا مہربان ہے اور وہ اپنے کرم سے رات میں  تھوڑی عبادت کرنے پر بھی 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…المزمل:۶۔
2…روح البیان، الفرقان، تحت الآیۃ: ۶۴، ۶/۲۴۲۔