{وَ اتَّبِـعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ: اور میری طرف رجوع کرنے والے آدمی کے راستے پر چل۔} اس سے مراد یہ ہے کہ دین میں حضور پُرنور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ کے اصحاب رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ کے راستے پر چل۔اسی راہ کو مذہبِ سنّت و جماعت کہتے ہیں ۔اور ایک قول یہ ہے کہ الله تعالیٰ کی طرف رجوع کرنے والے آدمی سے مراد حضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ ہیں ۔حضرت عبد الله بن عباس رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ’’ جب حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ ایمان لائے توآپ کے پاس حضرت عثمان ، طلحہ ،زبیر،سعد بن ابی وقاص اورحضرت عبد الرحمن بن عوف رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُمْ آئے اورکہاکہ اے ابو بکر! رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ، کیا تم نے اس مرد کی تصدیق کی ہے اور اس پرایمان لے آئے ہو؟ توحضرت ابوبکر صدیق رَضِیَ اللہ تَعَالٰی عَنْہُ نے کہاکہ ہاں میں ایمان لے آیاہوں اورصِدقِ دل سے ان کی رسالت کوتسلیم کرلیاہے ۔یہ سن کروہ سب سرکارِدو عالَم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اوراسلام قبول کرلیا۔(1)
الله تعالیٰ کی نافرمانی کے معاملے میں والدین کی اطاعت نہیں :
والدین کی خدمت اگرچہ عظیم چیز ہے لیکن الله تعالیٰ کی نافرمانی کرنے کے معاملے میں ان کی بات نہیں مانی جائے گی بلکہ الله تعالیٰ کے حکم پر عمل کیا جائے گا اور ا سی کی اطاعت کی جائے گی، لہٰذا اگروہ الله تعالیٰ کے ساتھ شرک اور کفر کرنے کاحکم دیں توان کایہ حکم نہیں مانا جائے گا ،اسی طرح اگروہ کسی فرض چیز کوچھوڑنے کاکہیں مثلاً نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ تواس وقت بھی ان کاحکم ماننا لازم نہیں ۔
والدین سے متعلق اسلام کی شاندار تعلیمات:
دین ِاسلام میں والدین کی خدمت کرنے اور ان کے ساتھ حسن ِسلوک کرنے کو ایک خاص اہمیت دی گئی ہے اور ا س سے متعلق مسلمانوں کو خصوصی احکامات دئیے گئے ہیں حتّٰی کہ کافر والدین کے ساتھ بھی حسن ِسلوک کرنے، ان کی خدمت کرنے، ان کی طرف سے پہنچنے والی سختیوں اور نازیبا باتوں پر برداشت کا مظاہرہ کرنے اور ان پر احسان کرنے کی تعلیم دی گئی ہے،یہ دین ِاسلام ہی کا عظیم کارنامہ ہے جس نے والدین کے ماں باپ ہونے کے حق کو پورا کرنے کا حکم دیااور انہیں اَذِیّت و تکلیف پہنچانے سے منع کیا۔فی زمانہ والدین سے متعلق اولاد کا جوحال ہے وہ سب کے سامنے ہے،آج نازوں سے پلے ہوئے بچے اپنے بوڑھے والدین کی خدمت کرنے اور انہیں سنبھالنے کو بڑی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…خازن، لقمان، تحت الآیۃ: ۱۵، ۳/۴۷۱۔