هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ فَاَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقَ الَّذِیْنَ مِنْ دُوْنِهٖؕ-بَلِ الظّٰلِمُوْنَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ۠(۱۱)
ترجمۂکنزالایمان: یہ تو الله کا بنایا ہوا ہے مجھے وہ دکھاؤ جو اس کے سوا اوروں نے بنایا بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ تو الله کا بنایا ہوا ہے تو (اے مشرکو!) تم مجھے کوئی ایسی چیز دکھاؤ جو الله کے سوا اوروں نے بنائی ہو بلکہ ظالم کھلی گمراہی میں ہیں ۔
{ هٰذَا خَلْقُ اللّٰهِ: یہ تو الله کا بنایا ہوا ہے۔} یعنی الله تعالیٰ نے تواپنی کامل قدرت اور انتہاء کو پہنچی ہوئی حکمت سے یہ تمام چیزیں پیدافرمائی ہیں جنہیں تم بھی دیکھتے ہو،اب تم بتاؤکہ تم لوگ الله تعالیٰ کی عبادت کرنے کی بجائے جن بتوں کی عبادت کرتے اورانہیں پوجتے ہو، انہوں نے ایساکونساکمال دکھایاہے جس کی وجہ سے تم نے انہیں عبادت کا مستحق سمجھ لیا اور ان کی پوجا کرنے میں مصروف ہوگئے ،ان کافروں کا حق سے دور ہونا اور گمراہی میں مبتلا ہونا واضح ہے۔
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا لُقْمٰنَ الْحِكْمَةَ اَنِ اشْكُرْ لِلّٰهِؕ-وَ مَنْ یَّشْكُرْ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ اللّٰهَ غَنِیٌّ حَمِیْدٌ(۱۲)
ترجمۂکنزالایمان: اور بیشک ہم نے لقمان کو حکمت عطا فرمائی کہ الله کا شکر کر اور جو شکر کرے وہ اپنے بھلے کو شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو بیشک اللهبے پروا ہے سب خوبیوں سراہا ۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور بیشک ہم نے لقمان کو حکمت عطا فرمائی کہ الله کا شکرادا کر اور جو شکر اداکرے تووہ اپنی ذات کیلئے شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرے تو بیشک الله بے پرواہ ہے، حمد کے لائق ہے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، لقمان، تحت الآیۃ: ۸-۹، ۷/۶۶-۶۷۔