Brailvi Books

صراط الجنان جلدہفتم
375 - 608
اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ وَ كَانُوْا مُسْتَبْصِرِیْنَۙ(۳۸)
ترجمۂکنزالایمان: اور عاد اور ثمود کو ہلاک فرمایا اور تمہیں  ان کی بستیاں  معلوم ہوچکی ہیں  اور شیطان نے ان کے کوتک ان کی نگاہ میں  بھلے کر دکھائے اور انھیں راہ سے روکا اور انھیں  سوجھتا تھا۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور (ہم نے) عاد اور ثمود کو (ہلاک کیا) اور ان کی رہائش کے مقامات تمہارے لئے ظاہرہوچکے اور شیطان نے ان کے اعمال ان کیلئے خوبصورت بنادئیے اور انہیں  ( الله کے) راستے سے روکا حالانکہ وہ سمجھدارتھے۔
{وَ عَادًا وَّ ثَمُوْدَاۡ: او رعاد اور ثمود کو۔} ارشاد فرمایاکہ ہم نے حضرت ہود عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم عاد اور حضرت صالح عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی قوم ثمود کو ہلاک کیا اور اے مکہ والو!ان قوموں  کا ہمارے عذاب سے ہلاک ہونا تمہارے لئے اس وقت ظاہر ہوچکا جب تم اپنے سفر وں  کے دوران حِجر اور یمن میں  موجود ان کی رہائش کے مقامات سے گزرے ہو اور شیطان نے ان قوموں  کے کفر اور گناہ ان کیلئے خوبصورت بنادئیے اور انہیں  الله تعالیٰ کے راستے سے روکا حالانکہ وہ لوگ سمجھدار تھے ، عقل رکھتے تھے اور حق و باطل میں  تمیز کر سکتے تھے لیکن انہوں  نے عقل و انصاف سے کام نہ لیا اور باطل پر ہی قائم رہے۔(1)
وَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ هَامٰنَ ﱎ وَ لَقَدْ جَآءَهُمْ مُّوْسٰى بِالْبَیِّنٰتِ فَاسْتَكْبَرُوْا فِی الْاَرْضِ وَ مَا كَانُوْا سٰبِقِیْنَۚۖ(۳۹)
ترجمۂکنزالایمان: اور قارون اور فرعون اور ہامان کو اور بیشک ان کے پاس موسیٰ روشن نشانیاں  لے کر آیا تو اُنہوں  نے زمین میں  تکبر کیا اور وہ ہم سے نکل جانے والے نہ تھے۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…روح البیان، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۳۸، ۶/۴۶۸، مدارک، العنکبوت، تحت الآیۃ: ۳۸، ص۸۹۲، ملتقطاً۔